یہ واقعہ جنوبی ایم سی ڈی میں آنے والے علاقہ لاجپت نگر کا ہے ،جہاں اسکریننگ کے لیے جمع ہوئے مزدوروں پر اسپرے پھینکا گیا ہے۔
شہید ہیمو کالونی اسکول کے باہر بڑی تعداد میں مزدور جمع تھے، جہاں اچانک ایک ٹرک آتا ہے اور کیڑے مارنے والی دوا کا اسپرے مبینہ طور پر مزدوروں پر چھڑک چلا جاتا ہے۔
اس کے بعد دیر شام ایم سی ڈی کی طرف سے یہ بیان جاری کیا گیا ہے کہ ایسا غلطی سے ہوگیا ہے۔
حکام کی جانب سے مزدوروں سے اس ضمن میں معافی بھی مانگی گئی ہے۔