ETV Bharat / state

'حکومت بکرا منڈی لگانے کی اجازت دے' - عید الاضحیٰ کا تہوار

عیدالاضحی کے موقع پر کورونا وائرس کا حوالہ دے کر دہلی میں بکرا منڈی لگانے کی اجازت نہ دیئے جانے پر مسلمانوں میں حکومت و انتظامیہ کے خلاف زبردست ناراضگی ہے۔

ایم سی ڈی کی جانب سے بکرے کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں؟

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 10:18 AM IST

عید الاضحیٰ کا تہوار قریب ہے ، اس تہوار میں مسلمان سنت ابراہیمی ادا کرنے کے لیے بکروں کی خریداری کرتے ہیں لیکن کورونا وائرس کی وباؤ کے پھیلاؤ کو وجہ بتاکر ایم سی ڈی کہیں بھی بکرے کی خرید و فروخت کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ جس پر مسلمانوں نے انتظامیہ کے اس رویہ کے خلاف شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ایم سی ڈی کی جانب سے بکرے کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں؟

حکومت کی اسی رویہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مدرسہ و مسجد غازی الدین کے امام مفتی قاسم قاسمی نے کہا کہ حکومت کو ان تمام بازاروں اور منڈیوں سے کورونا وائرس کا خطرہ نظر نہیں آ رہاہے۔ جنہیں کھولنے کی اجازت حکومت نے دے دی ہے لیکن بکرا فروشوں کو خرید و فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے 10 دن کے لیے بکرا منڈی لگانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس سے مسلمانوں کو کافی آسانی ہو جائے گی اور تمام لوگ اپنے تہوار کے لیے خریداری کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی: کانگریس کا تیمار پور میں 4000 پودے لگانے کا ہدف

انہوں نے کہا کہ اگر حالات ایسے ہی رہا تو اس سے نہ صرف عید الاضحیٰ پر مسلمانوں کو پریشانی ہوگی بلکہ جو کسان اور چرواہے اپنے جانور فروخت کرنے دہلی آتے ہیں انہیں بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے بکرا منڈی لگانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.