ETV Bharat / state

کیا مولانا سعد کی گرفتاری ہوگی؟

کرائم برانچ کی ہدایت پر مولانا سعد نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا ہے۔ ان کی کورونا رپورٹ بھی آچکی ہے۔ مولانا سعد کے وکیل کا دعویٰ ہے رپورٹ منفی آئی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ پیر کو یہ رپورٹ کرائم برانچ کو پیش کریں گے۔ مولانا سعد کرائم برانچ کے ساتھ تعاون کرنے کو راضی ہیں۔'

مرکز کیس: مولانا سعد کی کورونا رپورت منفی

author img

By

Published : Apr 27, 2020, 2:20 PM IST

قومی دارلحکومت دہلی کے نظام الدین مرکز کے امیر مولانا سعد کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ یہ دعویٰ ان کے وکیل نے کیا ہے۔ اس رپورٹ کو آج دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے حوالے کیا جائے گا۔

دراصل دہلی پولیس نے 31 مارچ کو مولانا محمد سعد کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی تھی۔ پولیس کا الزام ہے کہ مولانا نے نظام الدین بستی میں ایک بڑے مذہبی جلسے کا انعقاد کر کے حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس معاملے میں کرائم برانچ نے پوچھ گچھ کے لئے مولانا سعد کو دو نوٹس بھیجے تھے اور مولانا سعد کو کورونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی تھی۔

مرکز کیس: مولانا سعد پر لگائے گئے الزام کیا جھوٹے ہیں؟ مولانا سعد کی کورونا رپورٹ منفی

کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی

ذرائع کا کہنا ہے کہ 'کرائم برانچ کی ہدایت پر مولانا سعد نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا ہے۔ اس کی رپورٹ بھی آچکی ہے۔ مولانا سعد کے وکیل کا دعویٰ ہے رپورٹ منفی آئی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ پیر کو یہ رپورٹ کرائم برانچ کو پیش کریں گے۔ مولانا سعد کرائم برانچ کے ساتھ تعاون کرنے کو راضی ہیں۔'

وہیں کرائم برانچ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا سعد کی رپورٹ ملنے کے بعد انہیں پوچھ گچھ کے لئے کرائم برانچ بلایا جائے گا۔ انکوائری کے دوران ان پر عائد الزامات سے متعلق معلومات حاصل کی جائیں گی۔ اگر ان کے جوابات تسلی بخش نہیں ہوئے تو کرائم برانچ انہیں گرفتار کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ 'مرکز معاملے میں کرائم برانچ کی جانب سے آئی پی سی کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جو غیر ضمانتی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.