ETV Bharat / state

MCD Election 2022 موجپور کی عوام نے تبدیلی کے لئے ووٹ ڈالا - کیجریوال حکومت

دہلی کے موجپور علاقے کے لوگوں نے گزشتہ میونسپل انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیئے تھے لیکن اس مرتبہ موجپور کی عوام نے تبدیلی کے لئے ووٹ ڈالا ہے۔ Maujpur people Reaction

عام آدمی پارٹی
عام آدمی پارٹی
author img

By

Published : Dec 6, 2022, 1:54 PM IST

دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے موجپور کے مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کیجریوال حکومت کے خلاف اس بار موج پور کی عوام نے ووٹ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے دہلی فسادات میں کیجریوال حکومت کا رویہ مسلمانوں کے خلاف رہا اسی طرح سے اب موجپور کی عوام نے بھی تبدیلی کے لئے ووٹ ڈالا ہے۔

موجپور کی عوام نے تبدیلی کے لئے ووٹ ڈالا

موجپور کے مقامی لوگوں نے کہا کہ 'کیجریوال سرکار نے محض باتوں کی سرکار ہے کام کے نام پر کچھ ایسا نہیں کیا جسے بتا کر وہ الیکشن کامیابی حاصل کر سکیں جبکہ کانگریس کے دور اقتدار میں دہلی کی مکمل طور پر کایا پلٹ کی گئی تھی'۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ 'محض اسکولوں میں پینٹ کر دینے سے نیا اسکول تعمیر نہیں ہو جاتا، نہ تو کیجریوال حکومت نے کوئی نیا اسکول تعمیر کیا اور نہ ہی کوئی یونیورسٹی قائم کی'۔ Maujpur people Reaction

ان کا کہنا تھا کہ 'مسلمانوں کے خلاف جس طرح سے انہوں نے اپنا موقف پیش کیا اس سے صاف ظاہر ہے کہ عام آدمی پارٹی اب مسلمانوں کے خلاف ہی کام کر رہی ہے اسی لیے مسلم علاقوں میں لوگوں نے عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کے خلاف ہی ووٹ دیا ہے'۔ MCD Election 2022

یہ بھی پڑھیں : Exit Polls Predict MCD Elections دہلی ایم سی ڈی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو اقتدار مل سکتا ہے، ایگزٹ پول

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.