ETV Bharat / state

Masoom Raza Khan Cracks UPSC 2021: محنت کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی

author img

By

Published : Jun 2, 2022, 9:46 PM IST

دہلی کے رہنے والے معصوم رضا خان نے یو پی ایس سی کے امتحانات میں457 واں رینک حاصل کیا ہے۔ کہتے ہیں کہ محنت کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی، اسی کہاوت کو محمد رضا خان نے سچ کرکے دکھایا ہے۔ معصوم رضا خان کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے ہے، ان کے والد آج بھی صفدرجنگ میں سڑک پر کھانا فروخت کرتے ہیں اور معصوم خود کبھی کبھی اس کام میں اپنے والد کا ہاتھ بٹایا کرتے تھے۔ Masoom Raza Khan Secured 457th Rank in UPSC

Masoom Raza Khan
محنت کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی

یو پی ایس سی کے امتحانات میں457 واں رینک حاصل کرنے والے معصوم رضا خان Masoom Raza Khan نے بتایا کہ والدین کا سپورٹ بہت اہم ہوتا ہے چاہے وہ مالی مدد نا کریں لیکن اس کے باوجود بھی ایموشنل سپورٹ کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب بھی میں ناکام ہوا میرے والدین نے مجھے سپورٹ کیا اور آج میں جو کچھ بھی ہوں انہی کی بدولت ہوں۔نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے معصوم رضا نے بتایا کہ چاہے آپ غریب ہو یا امیر اس سے کوئی فرق نہیں پڑھتا سب سے ضروری محنت کرنا ہے اگر آپ محنتی ہے تو بہت سی ایسی غیر سرکاری تنظیمیں ہیں جو آپ کی مدد کرنے لیے تیار ہیں۔

معصوم اپنی اس کامیابی کے پیچھے سب سے اہم کردار اپنے والدین کا مانتے ہیں اور اس کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ کا انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ والدین صرف پیسے سے ہی مدد کریں جذباتی طور پر مدد کرنا بھی کافی اہم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ ناکام ہوا کرتے تھے تو ان کے والدین ہی انہیں دلاسہ دیا کرتے تھے اور انہیں امید دلاتے تھے۔ انہیں سول سروسز UPSC کا امتحان پاس کرنے میں 5 برس لگ گئے اس دوران وہ متوسط طبقے کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کا کام بھی کیا کرتے تھے اس طرح ان کی بھی پڑھائی ہو جاتی تھی اب وہ چاہتے ہیں کہ ایک اچھا بیٹا بن کر اپنے والدین کی خدمت کروں۔

مزید پڑھیں: Exclusive Interview with Ariba Noman: یو پی ایس سی میں 109 واں مقام حاصل کرنے والی اریبہ نعمان سے خاص بات چیت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.