ETV Bharat / state

جامعہ طلبا کی حمایت میں ائمہ مساجد کا احتجاج

جامعہ نگر علاقے کی مساجد کے امام بھی آج سڑک پر اتر کر شہریت ترمیم قانون اور این آر سی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

سڑکوں پر اترے مسجدوں کے امام
سڑکوں پر اترے مسجدوں کے امام
author img

By

Published : Dec 17, 2019, 1:07 PM IST

Updated : Dec 17, 2019, 2:06 PM IST

مختلف مسجدوں کے امام جامعہ کے مرکزی دروازے پر آکر طلبہ کے ساتھ متحد نظرآئے۔ اماموں نے طلبہ سے پرامن مظاہرے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئین بچانے کی اس لڑائی میں ہم طلبہ کے ساتھ ہیں۔ اس ملک میں باباصاحب امبیڈکر کےآئین پر ہمیں پورا بھروسہ ہے اور آئین سے چھیڑخانی کسی بھی حال میں برداشت نہیں ہے۔

سڑکوں پر اترے مسجدوں کے امام
سڑکوں پر اترے مسجدوں کے امام

خلیل اللہ مسجد کے امام نے کہا کہ ہم مسجدوں میں رہتےہیں لیکن ملک اور آئین پرجس طرح کا خطرہ منڈرا رہا ہے اسے دیکھتے ہوئےسڑک پر اترے ہیں۔

اماموں نے اتوار کی رات پولیس کی بربریت کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جامعہ کی مسجد میں گھس کر امام کے ساتھ دھکا مکی کی ہے جوقابل مذمت ہے۔

پولیس کس منشا سے مسجد میں گھس کر امام کے ساتھ بدسلوکی کی، اس کا جواب حکومت کو دینا پڑےگا۔ طلبہ کے ساتھ مجرمین سے بھی برا سلوک کیاگیا جو بےحد شرم ناک ہے۔

اماموں نے کسی بھی بھڑکاؤ تقریر سے بچنے اور ڈسپلن میں رہ کر اپنی تحریک چلانے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہاکہ سی اے بی کے خلاف لڑائی لمبی ہے،اس لئے مکمل طورپر صبروتحمل سے کام لیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 17, 2019, 2:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.