ETV Bharat / state

دہلی میں پیر سے بازار معمول کے مطابق کھلیں گے

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس انفیکشن کے پیش نظر بازاروں پر سے وقت کی پابندی ہٹادی گئی ہے، پیر سے سبھی بازار معمول کے وقت کے مطابق کھلیں گے۔

author img

By

Published : Aug 21, 2021, 9:21 PM IST

دہلی میں پیر سے بازار معمول کے مطابق کھلیں گے
دہلی میں پیر سے بازار معمول کے مطابق کھلیں گے

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سنیچر کو ٹوئٹ کر کے کہا "ابھی تک کورونا بحران کے سبب دہلی کے بازاروں کو سات آٹھ بجے تک کھلنے کی اجازت تھی۔ کورونا انفیکشن کے کم ہوتے معاملات کی وجہ سے پیر سے وقت کی حد ہٹائی جارہی ہے۔اب بازار اپنے وقت کے مطابق کھل سکیں گے"۔

ٹویٹ
ٹویٹ

اس سے قبل دارالحکومت دہلی میں دکانیں 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔ کورونا کے معاملے کم ہونے کے سبب کئی تنظیموں کی جانب سے یہ مطالبہ ہورہا تھا کہ دکانیں معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت دی جائے۔

دہلی حکومت نے اس سے قبل 9 اگست کو ہفتہ وار بازاروں پر نافذ پابندی ہٹادی تھی۔اب سبھی ہفتہ وار بازار پہلے کی طرح کھل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

کورونا انفیکشن کو روکنے کے احتیاطی طریقوں کے پیش نظر 9 اگست سے قبل ایک زون میں صرف ایک مقام پر ہفتہ وار بازار ہی کھولنے کی اجازت تھی۔

(یو این ائی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.