ETV Bharat / state

دہلی کے بازار پھر سے ہوئے گلزار

author img

By

Published : Jun 1, 2020, 9:39 PM IST

دارالحکومت دہلی میں کنٹینمنٹ زون کے علاوہ دہلی کے تمام بازاروں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس اعلان کے بعد سے دکانداروں نے چین کا سانس لیا ہے۔

دہلی کے بازار پھر سے ہوئے گلزار
دہلی کے بازار پھر سے ہوئے گلزار

مرکزی حکومت کی جانب سے دو روز قبل ہی لاک ڈاؤن 5 کے لیے گائیڈ لائنز کا اعلان کر دیا گیا تھا لیکن دہلی حکومت کی جانب سے آج علان کیا گیا ہے ۔جس کے بعد دکانداروں میں خوشی کا ماحول ہے۔

گائیڈ لائن
گائیڈ لائن

حالانکہ حکومت کے اس فیصلے سے کچھ دکانداروں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اب حکومت نے اپنی ذمہ داری نبھانے کے بجائے ہمیں ہمارے حال پر ہی چھوڑ دیا ہے۔

دہلی کے بازار پھر سے ہوئے گلزار

ان کا کہنا ہے کہ اب جب حکومت کے خزانے خالی ہو گئے ہیں تو انہیں واپس بھرنے کے لیے مارکیٹ کھولنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ نہیں بچا۔ لیکن دکاندار اس بات سے بھی اتفاق کرتے ہیں کہ مکمل طور پر بازار کھولنے کے باوجود بھی کاروبار کو واپس پٹری پر آنے میں کم از کم 3 ماہ کا وقت لگ جائے گا۔

اس دوران جو بازاروں میں ویرانی چھائی ہوئی تھی آج کے اعلان کے بعد وہ ختم ہو گئی ہے۔ گذشتہ 70 دنوں سے جو سڑکیں خالی نظر آتی تھی اب ان پر بھاری جام دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.