ETV Bharat / state

Red Diary Found From Kausar Imam کوثر امام صدیقی کے گھر سے ایک سرخ ڈائری برآمد

اے سی بی کے چھاپے میں کوثر امام صدیقی عرف لڈن کے گھر سے ایک سرخ ڈائری ملی ہے، درحقیقت چھاپے کے دوران اس کے گھر سے مبینہ 12 لاکھ روپے، ایک سرخ ڈائری، ایک غیر لائسنسی پستول اور کارتوس برآمد ہوئے۔Red Diary Found From Kausar Imam

author img

By

Published : Sep 19, 2022, 2:10 PM IST

کوثر امام صدیقی کے گھر سے ایک سرخ ڈائری برآمد

نئی دہلی: دہلی وقف بورڈ میں بدعنوانی کے معاملے کی جانچ اے سی بی کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں عآپ کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو جمعہ کو اے سی بی نے پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا، جس کے بعد ان کے اور ان کے دیگر ساتھیوں کے ٹھکانے پر چھاپے مارے گئے۔ اس دوران بتایا جا رہا ہے کہ امانت اللہ خان کے ساتھی کوثر امام صدیقی عرف لڈن کے ٹھکانے پر بھی چھاپہ مارا گیا، جہاں سے مبینہ طور پر ایک سرخ ڈائری اور بغیر لائسنس کے پستول اور کارتوس برآمد ہوئے۔ اس کے بعد دہلی پولیس نے ان کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور ان کی تلاش کر رہی ہے۔Red Diary Found From Kausar Imam

بتایا جا رہا ہے کہ اے سی بی کے چھاپے میں کوثر امام صدیقی عرف لڈن کے گھر سے ایک سرخ ڈائری ملی ہے، درحقیقت چھاپے کے دوران اس کے گھر سے مبینہ 12 لاکھ روپے، ایک سرخ ڈائری، ایک غیر لائسنسی پستول اور کارتوس برآمد ہوئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چھاپے کے دوران اے سی بی ٹیم کو ملی ریڈ ڈائری میں مبینہ کروڑوں کے غیر قانونی لین دین کا ذکر ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈائری میں گجرات، بہار اور اترپردیش میں لوگوں کو دی گئی رقم کا ذکر بھی ملا ہے۔ اس کے علاوہ سرخ ڈائری میں دبئی اور سعودی عرب سے آنے والی رقم کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ ڈائری میں ملی تمام معلومات کی بنیاد پر اے سی بی کی ٹیم جانچ میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں:۔ AAP MLA Amanatullah Khan Arrested اے سی بی نے عآپ ایم ایل اے امانت اللہ خان کو گرفتار کیا

کوثر امام صدیقی عرف لڈن تاحال مفرور ہے۔ پولیس ان کو تلاش کر رہی ہے۔ بتا دیں کہ چھاپے کے دوران امام صدیقی کے گھر سے مبینہ 12 لاکھ نقدی اور ایک پستول اور کارتوس ملے ہیں، جس کے بعد ساؤتھ ایسٹرن ضلع کے جامعہ نگر تھانے کی پولیس ٹیم نے ان کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.