ETV Bharat / state

مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلی نے اسرو کی حوصلہ افزائی کی - چندریان-2

چاند کی سطح سے چند کیلو میٹر کی دوری پر ہی چندریان-2 مشن کے لینڈر سے رابطہ کے ٹوٹنے کے بعد مختلف ریاستوں نے اسرو کی حوصلہ افزائی کی۔

اسرو کی حوصلہ افزائی
author img

By

Published : Sep 7, 2019, 1:41 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 6:30 PM IST

ان تمام وزرأ نے چاند کے جنوبی قطب تک پہنچنے تک بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارہ 'اسرو' کی ستائش کی۔

پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ نے اسرو کے سائنس دانوں کی سخت محنت کی ستائش کی اور ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ لینڈر کے ساتھ رابطہ دوبارہ ہوگا۔

ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر نے بھی ٹوئیٹ کیا اور کہا کہ ملک کو اسرو پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی ناکامی نہیں ہوئی بلکہ عارضی رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔ہمیں اسرو کے سائنس دانوں کی اب تک کی کامیابی پر فخر ہے۔ہم آپ کے ساتھ ہیں اور مستقبل میں بہتری کی ہمیں امید ہے۔

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہمارے سائنسدانوں پر فخر ہے جنہوں نے تاریخ رقم کی۔ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ہمارے سائنس دانوں نے بہتر کام کیا ہے۔جئے ہند۔

کرناٹک کے وزیراعلی بی ایس یدی یورپا نے بھی اپنے سلسلہ وار ٹوئیٹس میں کہا کہ ہم اسرو کے ساتھ ہیں۔آپ نے چاند کے جنوبی قطب میں قدم جمانے کی ہمت دکھائی ہے۔

اسی طرح مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندر فڈنویس نے بھی کہا کہ اسرو کے سائنس دانوں کی مساعی اور سخت محنت پر ان کوفخر ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 6:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.