دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر اور ممبر پارلیمنٹ منوج تیواری نے اتوار کے روز سونی پت کے گنور میں کرکٹ میچ کھیلا تھا۔ اس دوران وہ بغیر کسی ماسک کے دکھائی دیے تھے۔ انہوں نے سماجی دوری کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔ اب منوج تیواری نے اس معاملے پر وضاحت پیش کی ہے۔
منوج تیواری نے کہا کہ میں ہمیشہ لاک ڈاؤن اور سماجی دوری کے قواعد پر عمل کرتا ہوں، میں ایسی غلطی نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں سامعین کے بغیرکھیل شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پورے وقت ماسک لگا کر رہتا ہوں۔ تیواری نے کہا کہ غلط رپورٹنگ ہو رہی ہے۔ حکومت نے تماشائیوں کے بغیر کھیل شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز لاک ڈاؤن کے درمیان دہلی بی جے پی ریاستی صدر اور دہلی کے رکن پارلیمان منوج تیواری گنور کے شیخ پورہ یونک اسٹیڈیم میں کرکٹ کھیلنے پہنچے تھے۔
اس دوران منوج تیواری نے لاک ڈاؤن کے قواعد کی خلاف ورزی کرتے نظر آئے۔ نہ انہوں نے ماسک پہنا تھا اور نہ ہی سماجی دوری پر عمل کیا تھا۔
خاص بات یہ ہے کہ سونی پت انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے دوران کچھ شرائط و ضوابط کے ساتھ کھیل اسٹیڈیم اور تربیتی مراکز کھولنے کی اجازت دی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ٹیم کے کھیل کے لئے صرف 18 کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہے۔ یونک اسٹیڈیم میں میچ کے دوران قواعد کی سختی سے نظرانداز کیا گیا۔ کھلاڑیوں کے علاوہ بہت سے لوگ میدان میں موجود تھے۔
اس سلسلے میں ایس ڈی ایم رویندر پاٹل نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے کچھ شرائط و ضوابط کے ساتھ اسپورٹس اسٹیڈیم کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ جس پر عمل کرنا چاہئے۔
انہوں نے بتایا کہ اتوار کے روز اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے بارے میں انہیں کوئی معلومات نہیں ہے۔ اس کے بارے میں وہ پتہ کریں گے۔
غور طلب ہے کہ ایک طرف مرکزی حکومت لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں سے قواعد پر عمل کرنے کی مستقل طور پر اپیل کررہی ہے۔ تو وہیں بی جے پی رہنما ہی مرکزی حکومت کے احکامات خلاف ورزی کر رہے ہیں۔