ETV Bharat / state

مودی نے اپنے این سی سی کے کیڈٹ کے ایام کو یاد کیا - خود کو کیڈٹ ہی مانتے

وزیر اعظم نے این سی سی ڈے کے موقع پر این سی سی کے تمام پہلے اور موجودہ کیڈیٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ' میں آپ ہی کی طرح کیڈیٹ رہا ہوں اور من سے بھی، آج بھی اپنے آپ کو کیڈیٹ مانتا ہوں‘۔

مودی نے اپنے این سی سی کے ایام کو یاد کیا
author img

By

Published : Nov 24, 2019, 7:14 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے نوجوانوں کو مخاطب کرکے اپنے اسکولی دنوں میں این سی سی کیڈیٹ کے کردار کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی خود کو کیڈٹ ہی مانتے ہیں۔

انہوں نے اپنے ماہانہ 'من کی بات' پروگرام میں ملک کے باشندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ' نومبر مہینے کا چوتھا اتوار ہر سال این سی سی ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

عام طور پر ہماری نوجوان نسل کو فرینڈ شپ ڈے برابر یاد رہتا ہے لیکن بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جنھیں این سی سی ڈے بھی اتنا ہی یاد رہتا ہے۔

مودی نے این سی سی ڈے کے موقع پر این سی سی کے تمام پہلے اور موجودہ کیڈیٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ' میں آپ ہی کی طرح کیڈیٹ رہا ہوں اور من سے بھی، آج بھی اپنے آپ کو کیڈیٹ مانتا ہوں‘۔

اس دوران انہوں نے فون پر کچھ نوجوانوں سے بات کی جنھوں نے این سی سی میں پانی جگہ بنائی ہے۔

انہوں نے این سی سی کیڈیٹس کے ایک سوال کے جواب میں کہا 'ویسے میں ہمالیہ کو بہت پسند کرتا ہوں لیکن پھر بھی میں ملک کے عوام سے درخواست کروں گا کہ اگر آپ کو فطرت سے محبت ہے۔ گھنے جنگل، جھرنے، ایک منفرد منظر دیکھنا ہے تو میں سب کو کہتا ہوں آپ شمال۔مشرق ہندوستان ضرور جائیں'۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ شمال۔مشرق جانے کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ اس سے وہاں سیاحت کو فروغ ہوگا۔ معیشت کو بھی بہت فائدہ ہوگا اور ’ایک بھارت، عظیم ہندوستان‘ کے خواب کو بھی وہاں مضبوطی ملے گی۔ ہندوستان میں ہر جگہ پر بہت کچھ دیکھنے، مطالعہ کرنے اور ایک طرح سےتطہیر ِ روح کے مثل ہے۔
انہوں نے کہا 'ملک کے تمام باشندوں کو یہ کبھی بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ سات دسمبر آرمڈ فورسز فلیگ ڈے منایا جاتا ہے۔ اس دن ہم اپنے بہادر فوجیوں کو ان کے حملوں کو، ان کی قربانیوں کو یاد تو کرتے ہیں لیکن شراکت داری کرتے ہیں۔

محض احترام کے جذبے سے ہی بات بنتی نہیں ہے۔ شراکت داری بھی ضروری ہے اور سات دسمبر کوہر شہری کو آگے آنا چاہیے۔ ہر کسی کے پاس اس دن 'آرمڈ فورسز' کا جھنڈا ہونا چاہیے اور ہر کسی کی شراکت داری بھی ہونا چاہیے۔ اس موقع پر ہم اپنی آرمڈ فورسز کے بے مثال بہادری، عظمت اور سپردگی کے جذبے کے تئیں اظہارِ عمل کریں اور بہادر فوجیوں کو یاد کریں۔

Intro:Body:

SUNDAY

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.