ETV Bharat / state

World Class Teachers Training University in Delhi: منیش سسودیا نے ورلڈ کلاس ٹیچرز ٹریننگ یونیورسٹی کا معائنہ کیا - Manish Sisodia inspects World Class Teachers Training Universit

کیجریوال حکومت کا منصوبہ Kejriwal Government's Vision ایسے اساتذہ کو تیار کرنا ہے جو پیشہ ورانہ طور پر تربیت یافتہ، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور حوصلہ مند ہوں اور بھارتی نظام تعلیم میں تبدیلی لانے کا جذبہ رکھتے ہوں اور یہ تب ہی ممکن ہے جب انہیں عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔

منیش سسودیا نے ورلڈ کلاس ٹیچرز ٹریننگ یونیورسٹی کا معائنہ کیا

author img

By

Published : Jan 2, 2022, 3:10 PM IST

دہلی حکومت بکر والا گاؤں میں Bakkarwala Village Delhi بارہ ایکڑ اراضی پر عالمی معیار کی دہلی ٹیچرز یونیورسٹی بنا رہی ہے۔ طلبہ 2022-23 کے سیشن سے ہی 5000 نشستوں پر داخلے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

منیش سسودیا نے ورلڈ کلاس ٹیچرز ٹریننگ یونیورسٹی کا معائنہ کیا
منیش سسودیا نے ورلڈ کلاس ٹیچرز ٹریننگ یونیورسٹی کا معائنہ کیا

یونیورسٹی کیمپس میں استاذ بننے کے خواہشمند طلبہ کو گلوبل ایکسپوزر کے ساتھ ساتھ اعلیٰ ترین سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ ہفتہ کو نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے اس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کیجریوال حکومت کا منصوبہ ایسے اساتذہ تیار کرنا ہے جو پیشہ ورانہ طور پر تربیت یافتہ، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور حوصلہ مند ہوں اور بھارتی نظام تعلیم میں تبدیلی لانے کے لیے پرجوش ہوں۔ یونیورسٹی اساتذہ کی تعلیم کے پروگرام پیش کرے گی جیسے کہ BA-BEd، BSc-Bed، تاکہ یونیورسٹی کے اساتذہ کی نئی نسل کو تیار کرنے میں مدد ملے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی ٹیچرز یونیورسٹی کے لیے کیجریوال حکومت ٹیچر ایجوکیشن کے شعبے میں بہترین اساتذہ کو لانے پر بھی کام کر رہی ہے، جنہوں نے غیر ملکی یونیورسٹیز کے ساتھ کام کیا ہے۔ یہ ٹیچر ایجوکیٹر دنیا کے بہترین طریقوں کی مدد سے دہلی میں مستقبل کے اساتذہ کو تیار کریں گے۔

نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے یونیورسٹی کے لیے اپنے وژن پر کہا کہ یونیورسٹی پیش خدمت اور حاضر سروس اساتذہ دونوں کی پیشہ ورانہ ضروریات کو پورا کرے گی۔ طلبہ کو کانفرنسز اور انٹرایکٹو سیشنز کے ذریعے دنیا بھر کے اساتذہ سے رابطہ قائم کرنے کا موقع بھی دے گی۔

واضح رہے کہ کیجریوال حکومت کا وژن ایسے اساتذہ کو تیار کرنا ہے جو پیشہ ورانہ طور پر تربیت یافتہ، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور حوصلہ مند ہوں اور بھارتی تعلیمی نظام میں تبدیلی لانے کا جذبہ رکھتے ہوں اور یہ تب ہی ممکن ہے جب انہیں عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ اور سہولیات فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: FCRA Registration: جامعہ ملیہ اسلامیہ، ہمدرد ایجوکیشن سمیت 6ہزار اداروں کی FCRAرجسٹریشن ختم

انہوں نے کہا کہ آنے والی دہلی ٹیچرز یونیورسٹی 12 ایکڑ اراضی پر پھیلے گی۔ اس میں لیکچر ہال، ڈیجیٹل لیب اور عالمی معیار کی سہولیات کے ساتھ لائبریری ہوگی۔ چار منزلہ مین یونیورسٹی بلاک کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا انتظامی منزل اور تعلیمی منزل۔ گراؤنڈ فلور پر ایڈمنسٹریشن آفس ہو گا جبکہ پہلی، دوسری اور تیسری منزل پر کلاسز ہوں گی۔ فی الحال یونیورسٹی بلاک شروع ہونے کے لیے تیار ہے اور یونیورسٹی کے دیگر بلاک بھی جلد مکمل ہو جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.