قومی راجدھانی دہلی کے تیاگ راج اسٹیڈیم میں دہلی کے ڈپٹی وزیر اعلیٰ منیش سیسودیا Delhi Deputy CM Manish Sisodia نے دو روزہ اسمارٹ اربن فارمنگ ایکسپو Smart Urban Farming Expo کا افتتاح کیا۔ ان کے ہمراہ دہلی حکومت کے ڈائیلاگ اینڈ ڈیولپمنٹ کمیشن کے وائس چیئرمین جیسمین شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔
اس ایکسپو میں 50 سے زائد کمپنیاں اپنی مصنوعات، خدمات، ٹیکنالوجی اور اربن فارمنگ کے بارے میں حل پیش کریں گی۔ دہلی این سی ٹی ایکسپو کی میزبان ریاست ہے اور ریاست تلنگانہ بطور فیچر اسٹیٹ ہے۔
دہلی کا ڈائیلاگ اینڈ ڈیولپمنٹ کمیشن (ڈی ڈی سی) اربن گرو انڈین سوسائٹی آف ایگریکلچرل انجینئرز (آئی ایس اے ای) اور انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی اے آر آئی) کے اشتراک سے اس تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر منیش سیسودیا نے کہا کہ یہ ملک کا پہلا تجارتی میلہ ہوگا، جو شہری کاشتکاری میں مہارت پر مبنی ہے۔ اس دو روزہ 'اسمارٹ اربن فارمنگ ایکسپو' میں شہری کاشتکاری میں نئے محاذوں پر سیشنز اور اسمارٹ اربن ہارٹیکلچر اور عمودی کھیتی میں اسٹڈیز و بحث و مباحثہ بھی ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ "شہری کاشتکاری ہمارے گرین زون کو بڑھانے اور انفرادی سطح پر صحت مند اور پائیدار زندگی کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی ۔
ڈی ڈی سی کے وائس چیئرپرسن جیسمین شاہ نے کہا کہ ایک شہری کسان کے طور پر، میں یہ جانتا ہوں کہ یہ انتہائی با اختیار ہے کیونکہ یہ براہ راست ہمارے کھانے سے جڑتا ہے۔ آج پوری دنیا میں لوگ انتہائی غیر روایتی جگہوں پر کھانا اگانا شروع کر رہے ہیں۔
دو روزہ Smart Urban Farming Expo-SUFex 2021 اپنی نوعیت کا ایک منفرد ایکسپو ہے، جو اربن فارمنگ کے لیے وقف ہے۔ جس میں شہری کاشتکاری کے بارے میں رجحانات، ٹیکنالوجی، مصنوعات، خدمات، ساتھ ہی ساتھ شہری کاشتکاری کی پالیسیوں، منصوبوں، وژن اور مشن پر غور و فکر کیا جائے گا۔
سادہ کمیونٹی سبزیوں کے باغات سے لے کر قریبی علاقوں میں صارفین کو صحت بخش خوراک فراہم کرنے تک، اسمارٹ ٹیکنالوجی کے ساتھ، اربن فارمنگ کہیں بھی جا سکتی ہے۔ میٹروپولیٹن شہر جیسے دہلی میں شہری کاشتکاری ایک اہم چیز ثابت ہوسکتی ہے۔ حال ہی میں صحت سے متعلق خدشات نے بڑے پیمانے پر شہریوں کی توجہ فوڈ سیفٹی، صحت مند ماحول اور جمالیاتی ماحول پر مرکوز کر دی ہے۔