ETV Bharat / state

Randeep Singh Surjewala Slams Modi منی پور پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے، مودی معافی مانگیں: کانگریس

author img

By

Published : Jul 31, 2023, 6:57 PM IST

کانگریس کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے پیر کو اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ مودی حکومت منی پور سے انتقام لے رہی ہے اور پارلیمنٹ کی مریادہ کو پامال کر رہی ہے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ منی پور کو لے کر حکومت کا رویہ دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اسے خود منی پور لفظ سے نفرت ہو گئی ہے، اس لیے وہ اس کے بارے میں سننا اور بولنا نہیں چاہتی، لیکن انڈیا اتحاد کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اس مسئلہ پر پارلیمنٹ میں جواب دینا چاہئے اور منی پور کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے پیر کو اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ مودی حکومت منی پور سے انتقام لے رہی ہے اور پارلیمنٹ کی مریادہ کو پامال کر رہی ہے۔ مودی حکومت لفظ منی پور سے نفرت کرتی ہے، اسی لیے وہ پارلیمنٹ میں منی پور پر ہونے والی بحث سے بھاگ رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ “منی پور میں بی جے پی کے ایم ایل اے خود مانتے ہیں کہ وہاں وزیر اعلیٰ کی سرپرستی میں تشدد ہو رہا ہے اور ایسی حکومت کو برخاست کر دینا چاہیے۔ وزیر اعظم کو منی پور کے لوگوں سے معافی مانگنی چاہیے اور اس بات پر بات کرنی چاہیے کہ وہ منی پور کے زخموں پر کیسے مرہم رکھیں گے۔ تعصب کا شکار مودی حکومت نے منی پور کے بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ وہاں امن و امان تباہ ہو چکا ہے، بھائی کو بھائی سے لڑایا جا رہا ہے۔ آئین کی حکمرانی کو کچل دیا گیا ہے۔"

کانگریس لیڈر نے کہا کہ جب بی جے پی کی حکومت والی ریاست کے پارٹی ایم ایل اے یہ مانتے ہیں کہ تشدد وزیر اعلیٰ کی سرپرستی میں ہو رہا ہے اور وہاں کی حکومت کو بہت پہلے برخاست کر دینا چاہیے تھا، لیکن وزیر عظم مودی کی سرپرستی میں وہاں کے وزیراعلی کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منی پور میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے معاف نہیں کیا جا سکتا: سپریم کورٹ

انہوں نے کہاکہ ''حکومت منی پور پر بحث نہیں چاہتی۔ وہ چاہتی ہیں کہ چند گھنٹوں میں پارلیمنٹ میں منی پور پر بحث ہو اور معاملہ ختم ہو جائے، لیکن مسٹر مودی کو آگے آکر منی پور پر پارلیمنٹ میں جواب دینا ہوگا۔ منی پور میں پارلیمنٹ میں توہین کی جا رہی ہے، ایوان کے وقار کو پامال کیا جا رہا ہے۔ ایوان کے مریادہ کو پامال کیا جا رہا ہے۔‘‘

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.