سرفراز حسین Dargah Shah Mardan General Secretary کا کہنا ہے کہ انجمن حیدری سے قبضہ قانونی اعتبار سے لیا جائے گا، نہ کہ کوئی دباؤ بنا کر، کیونکہ ملک میں قانون کی بالادستی ہے اور قانونی اعتبار سے ہم قبضہ حاصل کرنے پر پوری طرح قادر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا کلب جواد کو 1300 کروڑ کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وقف بورڈ Delhi Waqf Board کے ذریعے تشکیل شدہ یہ منیجنگ کمیٹی Managing Committee صرف 1300 کروڑ ہی نہیں بلکہ بہادر عباس پر جو 200 کروڑ روپے کا حساب نکلتا ہے، وہ بھی وصول کیا جائے گا اور یہ 1500 کروڑ روپے درگاہ شاہ مرداں کے ترقیاتی کاموں اور قوم کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مینیجنگ کمیٹی Managing Committee کے صدر سید اشجع رضا زیدی کی مسلسل کردار کشی کی جا رہی ہے، ایسا کرنا مولانا جیسی شخصیت کو زیب نہیں دیتا۔ سرفراز حسین کے مطابق مولانا کلب جواد کے خلاف خود مقدمات چل رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پولیس کارروائی کا تعلق پرانے مقدمات سے ہے، نہ کہ مینجنگ کمیٹی کے ذریعے کوئی دباؤ بنایا جارہا ہے۔
- یہ بھی پڑھیں: Kalbe Jawad on Waqf Property: 'علما کو اوقاف کی جائیداد میں بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے'
سرفراز حسین نے کہا کہ پریس کانفرنس میں غنڈوں کے ذریعے قبضہ لیے جانے کے بارے میں کہا گیا ہے، جو کہ سراسر غلط ہے۔ مولانا کو چاہیے کہ وہ بہادر عباس کی پیروکاری کرنے کے بجائے حق پسندی اور حق بیانی سے کام لیں اور ہماری کردار کشی کرنے سے باز آئیں۔ Sarfaraz Hussain on Maulana Kalbe Jawad