ETV Bharat / state

Man Forced to Sell Kidney بیوی سے پریشان شخص گردہ بیچنے پر مجبور

author img

By

Published : Mar 1, 2023, 10:55 AM IST

منگل کو فرید آباد میں بہار کے رہنے والے سنجیو نام کے ایک شخص نے انوکھا احتجاج کیا۔ سنجیو کا الزام ہے کہ اس کے سسرال والے اسے ہراساں کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ گردہ بیچنے پر مجبور ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
بیوی سے پریشان شخص گردہ بیچنے پر مجبور

فرید آباد: ہریانہ کے فرید آباد شہر کی سڑکوں پر ایک شخص بینر اٹھائے گھوم رہا ہے جس پر 'کڈنی فار سیل' اور 'امرن انشن آتم داہ سماروہ 21 مارچ' لکھا ہوا ہے۔ اس پر فون نمبر اور پتہ بھی لکھا ہوا ہے۔ لوگ شہر کی سڑک پر رکتے ہیں اور پوسٹر پڑھ کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔ بینر کے ساتھ فرید آباد میں گھومنے والے شخص کا نام سنجیو ہے جو پٹنہ، بہار کا رہنے والا ہے۔ سنجیو کے مطابق اس کی بیوی اور سسرال والوں نے اسے یہ سب کرنے پر مجبور کیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سنجیو نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کے سسرال والے اسے ہراساں کر رہے ہیں۔ اس میں اس کی بیوی، ساس، سسر اور سالہ شامل ہیں۔ سنجیو نے بتایا کہ اس کی بیوی طلاق لینے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ 10 لاکھ روپے کا مطالبہ بھی کر رہی ہے۔ سنجیو کے مطابق وہ پرنٹنگ پریس کا کام کرتے ہیں ان کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ دس لاکھ روپے دے سکے۔ اسی لیے سنجیو دس لاکھ روپے کا مطالبہ پورا کرنے کے لیے مختلف ریاستوں میں جا کر اپنی کڈنی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاکہ وہ اپنی بیوی کو دس لاکھ روپے دے کر طلاق دے سکے اور اس کے سسرال والے اسے اور اس کے گھر والوں کو پریشان نہ کریں۔

سنجیو کے مطابق ان کے خلاف ان کی بیوی اور سسرال والوں کی جانب سے جہیز کے لیے ہراسانی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور وہ فی الحال ضمانت پر باہر ہیں۔ 6 سال سے کیس چل رہا ہے اور اب بیوی طلاق کے ساتھ 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ سنجیو کے مطابق وہ طلاق نہیں لینا چاہتا لیکن اگر بیوی راضی نہیں ہوئی تو وہ اپنا گردہ فروخت کردے گا۔ سنجیو نے بتایا کہ انہیں گردے کے لیے 8 لاکھ روپے مل رہے ہیں، لیکن ان کی مانگ 10 لاکھ روپے ہے، کیونکہ بیوی کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ سنجیو نے کہا کہ اگر میرا گردہ 21 مارچ تک فروخت ہو گیا تو میں اپنے سسرال والوں کو پیسے دے دوں گا۔ ورنہ میں خودکشی کرلوں گا۔ بینر پر خود کشی، تاریخ، پتہ سب لکھا ہوا ہے۔ سنجیو اس دن کے لیے صدر، وزیر اعظم اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سمیت تمام لوگوں کو بھی مدعو کر رہے ہیں۔

سنجیو کا کہنا ہے کہ میں انصاف کے لیے افسران کے پاس گیا لیکن کسی نے میری بات نہیں سنی۔ میں کئی مرتبہ تھانے گیا وہاں بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی میں بہت پریشان ہوگیا اس کے بعد ہی اس طرح کا قدم اٹھایا ہے۔ سنجیو نے بتایا کہ اس کی شادی 6 سال قبل ہوئی تھی۔ جب اس کی بیوی 4 ماہ کی حاملہ تھی تو اس کے سسرال والوں جبراً اسقاط حمل کرا دیا۔ سنجیو نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میری بیوی میرے پاس آئے، لیکن بیوی آنے کو تیار نہیں ہے۔ وہ مجھ سے طلاق چاہتی ہے۔ سنجیو نے بتایا کہ اس کی ساس، سسر اور سالہ دھمکیاں دیتے ہیں کہ اگر ان کا مطالبہ پورا نہیں کیا گیا تو وہ سب کو جھیل بھیجوا دیں گے۔ سنجیو نے کہا کہ میں ہر طرف سے پریشان ہوں۔ اس لیے اب اس راستے کا انتخاب کیا ہوں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران سنجیو نے کہا کہ وہ کڈنی بیچنے کے لیے پٹنہ کی سڑکوں پر بینر لے کر نکلے ہیں۔ اس کے بعد میں دہلی کے راستے ہریانہ آئے ہیں اور اب اترپردیش جائیں گے۔ سنجیو نے کہا کہ جو کوئی گردہ لینا چاہتا ہے وہ مجھے 10 لاکھ روپے دے اور گردہ لے لے۔ میں وہ 10 لاکھ روپے اپنے سسرال والوں کو دوں گا۔ سنجیو کے مطابق میری ساس، سسر، سالہ اور بیوی مجھے بلیک میل کر رہے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ طلاق لے لو اور 10 لاکھ روپے دو ورنہ میرے گھر والوں کے خلاف جہیز کا مطالبہ اور ہراسانی کا مقدمہ درج کروائیں گے۔ بتا دیں کہ سسرال والوں نے سنجیو کے خلاف پہلے ہی ایف آئی آر درج کروا چکے ہیں۔

وہ بینر جو سنجیو اپنے ساتھ لے کر جا رہے ہیں۔ اس پر لکھا ہے 'بلیک میلر ساس، سسر، بیوی اور سالے کی وجہ سے کڈنی بکاؤ ہے'۔ اس میں سنجیو نے اپنی بیوی، ساس اور سالے کی تصویر بھی لگائی ہے۔ اس کے علاوہ سنجیو نے پٹنہ کا پتہ اور فون نمبر بھی دیا ہے، تاکہ لوگ کڈنی کے لیے ان سے رابطہ کر سکیں۔ بینر کے دوسری جانب سنجیو نے لکھا ہے کہ بلیک میلر بیوی، بہنوئی، ساس اور سسر کی وجہ سے امرانشن، آتمداہ سماروہ تاریخ 21 مارچ، جگہ پٹنہ۔ سنجیو نے اس پروگرام کے لیے صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو مدعو کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قرض کی ادائیگی کے لیے گردے فروخت کرنے پر مجبور

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.