ETV Bharat / state

انڈیا گیٹ پر بم دھماکہ کی فرضی کال کرنے والا شخص گرفتار

author img

By

Published : Jun 16, 2020, 5:14 PM IST

دہلی میں شادی نہ ہونے سے پریشان ایک 40 سالہ شخص شراب نشے میں پولیس کو کال کیا اور کہا کہ 5 منٹ میں انڈیا گیٹ پر بم دھماکہ ہونے والا ہے، جس کے بعد پولیس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی۔

انڈیا گیٹ پر بم دھماکہ کی فرضی کال کرنے والا شخص گرفتار
انڈیا گیٹ پر بم دھماکہ کی فرضی کال کرنے والا شخص گرفتار

بم دھماکہ کی فرضی کال کرنے والے شخص کو پولیس نے ہریانہ کے فریدآباد سے گرفتار کرکے دہلی لائی ۔

ایک پولیس افسر کے مطابق پیر کو دن میں ایک بجکر 47منٹ پر پی سی آر پر ایک شخص نے فون کرکے کہا کہ آئندہ پانچ منٹ میں انڈیا گیٹ کے نزدیک بم پھٹنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس نے فوری طورپر انڈیا گیٹ کے نزدیک تلاشی مہم چلائی۔ بم اسکوائڈ کی ٹیم پہنچی اور ایک ایک کونے کی جانچ کی گئی لیکن کہیں کچھ نہیں ملا۔

افسر نے بتایا کہ اسپیشل سیل کی ٹیم فون کرنے والے شخص راکیش مہتہ (40) کو فریدآباد سے گرفتار کرکے کر یہاں لائی اور اس سے پوچھ گچھ کی گئی۔

جانچ میں پتہ چلا کہ اس نے شراب کے نشہ میں فون کیا تھا۔ وہ شادی نہیں ہونے کی وجہ سے ذہنی طورپر پریشان رہتا ہے۔ فون کرنے کے پیچھے کسی سازش یا ارادے کا پتہ نہیں چلا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ راکیش اپنے دو بھائیوں اور ماں کے ساتھ فریدآباد میں رہتا ہے اور وہ مزدوری کرتا ہے۔ وہ بنیادی طورپر بہار کے مدھوبنی کا رہنے والا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.