ETV Bharat / state

وزیر اعظم کو جان سے مارنے کی دھکمی، ملزم نشے کی حالت میں گرفتار - etv urdu

مرکزی دہلی میں وزیر اعظم مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے نشے کی حالت میں پولیس اسٹیشن میں فون کر کے وزیر اعظم کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

man-accused-of-threatening-pm-arrested-in-central-delhi
وزیر اعظم کو جان سے مارنے کی دھکمی، ملزم نشے کی حالت میں گرفتار
author img

By

Published : Jan 3, 2021, 1:28 PM IST

مرکزی دہلی میں ایک 35 سال کے شخص نے پولیس کو فون کر کے وزیر اعظم مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ جیسے ہی یہ دھمکی آمیز فون آیا، پولیس کی ٹیم فوری طور پر حرکت میں آ گئی اور ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

وزیر اعظم کو جان سے مارنے کی دھکمی، ملزم نشے کی حالت میں گرفتار

حالانکہ پولیس کو زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی اور ملزم جلد ہی پولیس کی گرفت میں آگیا۔ جب پولیس نے اسے پکڑا تو وہ پوری طرح سے نشہ میں دھت تھا۔ وہ کچھ بھی بولنے کی حالت میں نہیں تھا۔ جس کے پیش نظر پولیس اسے میڈیکل کے لیے اسپتال لے گئی۔

ڈی سی پی انگت پرتاپ سنگھ کے مطابق، ملزم کی شناخت 35 سالہ پنٹو سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ ملزم پیشے سے کارپینٹر ہے اور ساگرپور کے علاقے کیلاش پوری میں رہتا ہے۔

نشے کی حالت میں اس نے اچانک پولیس کو فون کر کے وزیر اعظم کو مارنے کی دھمکی دے ڈالی۔ اتنا ہی نہیں، اس نے پولیس سے وزیر اعظم کو مارنے کے لیے 50 کروڑ سپاری دینے کی بات بھی کہی۔ پولیس ملزم کے گھر والوں سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

دہلی کے نریلا علاقے میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

پولیس کے مطابق اس کا رام منوہر لوہیا اسپتال میں علاج کرایا جا رہا ہے۔ ملزم شادی شدہ ہے اور شراب پینے کا عادی ہے۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.