ETV Bharat / state

راجیہ سبھا میں ملکارجن کھڑگے اپوزیشن کے لیڈر ہوں گے - غلام نبی آزاد

راجیہ سبھا میں اپوزیشن رہنما غلام نبی آزاد کی مدت کار ختم ہونے کے بعد کانگریس پارٹی کے سینئر و بااعتماد رہنما ملکارجن کھڑگے کو اپوزیشن پارٹی کا لیڈر نامزد کیا گیا۔

Mallikarjun Kharge set to replace Azad as Leader of Oppn in RS
راجیہ سبھا میں ملکارجن کھڑگے اپوزیشن کے لیڈر ہوں گے
author img

By

Published : Feb 13, 2021, 2:27 AM IST

کانگریس نے بااعتماد رہنما ملکارجن کھڑگے کو راجیہ سبھا میں غلام نبی آزاد کی جگہ اپوزیشن رہنما بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں ایوان بالا کے صدرنشین ایم وینکیا نائیڈو کو ایک مکتوب بھی روانہ کیا گیا۔

وینکیا نائیڈو کو روانہ کئے گئے مکتوب میں بتایا گیا کہ غلام نبی آزاد کی جگہ کھڑگے کو اپوزیشن کا رہنما مقرر کیا جائے جبکہ غلام نبی آزاد کی راجیہ سبھا کے رکن کی حیثیت سے معیاد 15 فروری کو ختم ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر سے ایوان بالا میں نمائندگی کرنے والے غلام نبی آزاد کی میعاد میں اس لیے توسیع نہیں ہوسکتی کوینکہ اب ریاست میں اسمبلی باقی نہیں ہے۔ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد مرکز نے جموں و کشمیر کو مرکز کے زیرانتظام علاقہ بنادیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.