ETV Bharat / state

Delhi Liquor Scam Case کھڑگے نے کیجریوال کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا - ملکارجن کھڑگے نے کیجریوال سے بات کی

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے فون پر بات چیت کی جب یہ معلوم ہوا کہ کیجریوال کو سی بی آئی نے دہلی ایکسائز پالیسی کی تحقیقات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ Mallikarjun Kharge Talks with Arvind Kejriwal

کھڑگے نے کیجریوال کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا

author img

By

Published : Apr 16, 2023, 7:56 AM IST

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے شراب کی پالیسی پر پوچھ گچھ کے لیے بلائے جانے سے قبل دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ساتھ فون پر یکجہتی کا اظہار کیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف اگلے عام انتخابات کے لیے اپوزیشن اتحاد کی مہم میں مصروف کانگریس کے لیڈر ان دنوں اپوزیشن کے سابق رہنماؤں سے بات چیت کرکے ہم خیال اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے اور بی جے پی کے خلاف متحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بھی سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے اروند کیجریوال کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ان سے بات کی ہے۔

عام آدمی پارٹی بھی اپنے لیڈر اروند کیجریوال کے ساتھ اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے کہا ہے کہ جب اروند کیجریوال سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کے سامنے پیش ہوں گے، تو وہ بھی ان کے ساتھ سی بی آئی جائیں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ مرکزی تفتیشی بیورو - سی بی آئی نے شراب پالیسی کے معاملے میں دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال کو نوٹس بھیج کر اتوار کو یعنی 16 اپریل کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملکارجن کھڑگے جلد ہی مختلف اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کی میٹنگ منعقد کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کے کئی رہنماؤں سے بات بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: AAP Slams Modi Govt کیجریوال کو گرفتار کرکے حکومت گرانے کی سازش کی جارہی ہے، عآپ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.