ETV Bharat / state

Nuh Violence میوات اور دیگر مقامات پر اقلیتوں پر تشدد کی اعلی سطحی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 5, 2023, 7:09 AM IST

ریاست ہریانہ کے میوات اور دیگر علاقوں میں فرقہ وارانہ جھڑپیں ہوئیں جن میں مسجد کے ایک امام سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ کروڑوں کی املاک کو تباہ وبرباد کردیا گیا۔ Nuh Violence

تشدد کی اعلی سطحی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت (اے آئی ایم ایم ایم) نے نوح کے فرقہ وارانہ فسادات کو روکنے اور اس سے نپٹنے میں ہریانہ حکومت کی ناکامی کی سخت مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن سے تحقیقات کرائی جائے۔ مشاورت نے آج یہاں ایک میٹنگ کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تحقیقات میں ان حالات کا بھی جائزہ لیا جانا چاہیے جن کی وجہ سے پرتشدد جھڑپیں ہوئیں اور ریاستی حکومت وانتظامیہ کے کردار کو بھی تحقیقات کے دائرے میں لانا چاہئے جو فرقہ وارانہ تشدد کو روکنے کے لیے بروقت احتیاطی اقدامات کرنے میں ناکام رہا ہے۔

واضح رہے کہ برج منڈل یاترا سے پہلے نام نہاد گئو رکشک مونو مانیسر کی طرف سے اشتعال انگیز ویڈیوز پھیلائے گئے تھے جس کے نتیجے میں تشدد ہوا تھا۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ لوگوں کا ایک گروہ عوام کو تشدد پر اکسا رہا ہے، حکومت فرقہ وارانہ تشددکو روکنے کے لیے بروقت حفاظتی اقدامات کرنے میں ناکام رہی۔ جبکہ مونو مانیسر ایک مفرور ملزم ہے، اسے ریلی میں اپنے حامیوں کے ساتھ شریک ہوتے ہوئے دیکھا گیا جو لاٹھی ڈنڈے اور آتشیں اسلحہ اٹھائے ہوئے تھے۔ مشاورت نے کہا کہ فسادات کا مقصد اقلیتی برادری کے ارکان میں خوف پیدا کرنا تھا۔ مزید یہ کہ بی جے پی اپنے سیاسی فائدے کے لیے فرقہ وارانہ کارڈ کا استعمال کر رہی ہے۔ چونکہ راجستھان اور مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات قریب ہیں حکمران پارٹی فرقہ وارانہ تقسیم پیدا کرنا چاہتی ہے کیونکہ اس کے لیڈروں کو لگتا ہے کہ اس سے پارٹی کو سیاسی فائدہ ملے گا۔

مزید پڑھیں: نوح تشدد: 102 ایف آئی آر، 202 افراد گرفتار، 80 حراست میں، انل وج

مشاورت نے یہ بھی کہاکہ فسادات میں ملوث افراد کو حکام کی جانب سے تحفظ نہیں دینا چاہیے۔اگر حکومت پہلے سے حفاظتی اقدامات کرتی تو تشدد سے بچا جا سکتا تھا۔ مشاورت منی پور میں خواتین پر وحشیانہ اور گھناؤنے حملے کی بھی مذمت کرتی ہے۔ مشاورت جے پور سے ممبئی چلتی ٹرین میں ایک بنیاد پرست پولیس افسر کے ذریعہ قتل کی بھی مذمت کرتی ہے۔ اس نے اپنے اعلیٰ عہدے دار کو جس کا تعلق درج فہرست ذات سے تھا اور تین مسلمانوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ مشاور ت ہندوستان کے صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ نفرت انگیز جرائم میں ملوث تمام لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

مشاورت نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ملک میں ہم آہنگی برقرار رکھی جائے اور تمام امن پسند لوگوں کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل ڈالنے والی طاقتوں کے خلاف لڑنے کے لیے ہاتھ ملانا چاہیے۔ ہندوستان کثرت میں وحدت کی روشن مثال ہے اور اسے محفوظ اور مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.