ETV Bharat / state

عالمی یوم خواتین: پارلیمنٹ، ریاستی قانون ساز اداروں میں خواتین ریزرویشن پر زور - ایم وینکیا نائیڈو نے عالمی یوم خواتین

نائب صدرجمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر پارلیمنٹ اور ریاستی قانون ساز اداروں میں خواتین کو مناسب ریزرویشن دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف کسی بھی طرح کے امتیازی سلوک اور تشدد کے خاتمے کے لیے عہد کیا جانا چاہئے۔

m venkaiah naidu on international women's day
نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو
author img

By

Published : Mar 8, 2021, 9:29 PM IST

راجیہ سبھا کے چیئرمین نائیڈو نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک پر جاری ایک مضمون میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور ریاستی قانون ساز اداروں میں خواتین کو مناسب ریزرویشن دیا جانا چاہئے۔ اس سے ان کے تجربے کا استعمال قوم کی تعمیر کے لیے کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا ’’ایک دیگر موضوع جس کی طرف میں توجہ دلانا چاہتا ہوں، وہ ہے پارلیمنٹ اور صوبائی قانون ساز اداروں میں خواتین کو مناسب ریزرویشن کی فراہمی۔ خواتین کی نمائندگی جتنی زیادہ ہوگی، اتنا ہی ہمیں جامع نقطہ نظر کا فائدہ مل سکتا ہے، جس سے قوم کی جامع ترقی ہوگی‘‘۔

نائب صدر نے کہا ’’خواتین کے اس عالمی دن پر یہ عہد کریں کہ خواتین کو کامیابی کی جانب اونچی اڑان بھرنے کی آزادی دیں گے۔ انہیں کامیاب ہونے کی ہر آزادی دیں گے۔ خواتین کے اس عالمی دن پر خواتین کو تعلیم یافتہ بنائیں، حوصلہ افزائی کریں اور عہد کریں کہ ان کے خلاف ہر قسم کے تشدد اور ہر طرح کے استحصال کا خاتمہ کریں گے‘‘۔

اس خواتین کے اس عالمی دن پر ہم یہ یقینی بنائیں کہ ہمارے آس پاس کی ہر خاتون کو برابر موقع ملے۔ ان کی آواز سنی جائے، انہیں نظرانداز نہیں کیا جائے۔ خواتین کے اس عالمی دن پر یہ یقینی بنائیں کہ ہمارے آس پاس ہر خاتون محفوظ محسوس کرے نہ کہ ڈر و خوف۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.