ETV Bharat / state

Kharge Reaction on LPG Price ایل پی جی کا فیصلہ ووٹ حاصل کرنے کا انتخابی تحفہ، گھرگے - ووٹ پانے کا کھیل کرتے ہوئے اس کی قیمت کم کردی

کانگریس صدر نے کہا، ''بی جے پی حکومت کو معلوم ہونا چاہیے کہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کو ساڑھے 9 سال تک اذیت دینے کے بعد 'انتخابی لالی پاپ' دینے سے کام نہیں چلے گا۔

گھرگے
گھرگے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2023, 7:44 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ مودی حکومت کھانا پکانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے ماؤں بہنوں کو رلا تی رہی ہے، لیکن اب انتخابات قریب ہیں تو اس نے ووٹ پانے کا کھیل کرتے ہوئے اس کی قیمت کم کردی ہے۔

گھرگے نے حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا، "جب ووٹ لگے گھنٹے، تو چناوی تحفے لگے بٹنے۔ عوام کی محنت کی کمائی کو لوٹنے والی بے رحم مودی حکومت اب ماؤں بہنوں کے تئیں خیر سگالی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ساڑھے نو سال تک 400 روپے کا ایل پی جی سلنڈر 1100 روپے میں بیچ کر عام آدمی کی زندگی اجیرن کرتے رہے، لیکن تب کسی کو ’پیار کے تحفے‘ یاد کیوں نہیں آئی؟

کانگریس صدر نے کہا، ''بی جے پی حکومت کو معلوم ہونا چاہیے کہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کو ساڑھے 9 سال تک اذیت دینے کے بعد 'انتخابی لالی پاپ' دینے سے کام نہیں چلے گا۔ آپ کے ایک دہائی کے گناہ نہیں دھلیں گے۔ بی جے پی کی طرف سے لاگو کی گئی کمر توڑ مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے، کانگریس پارٹی پہلی بار کئی ریاستوں میں غریبوں کے لیے صرف 500 روپے کا سلنڈر تقسیم کرنے جا رہی ہے۔ راجستھان جیسی کئی ریاستوں نے اسے نافذ بھی کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرکزی حکومت نے گیس سلنڈر کی قیمت میں 200 روپئے کی کمی کا اعلان کیا

انہوں نے کھانا پکانے کی گیس کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کو 'انڈیا' اتحاد کے خوف کی وجہ سے کیا گیا فیصلہ قرار دیا اور کہا، "مودی حکومت کو جان لینا چاہیے کہ 2024 میں ملک کے پریشان حال لوگوں کے غصے کو 200 روپے کی سبسڈی سے کم نہیں کیا جا سکتا۔"انڈیا اتحاد سے خوف اچھا ہے مودی جی، عوام نے اپنا ذہن بنا لیا ہے۔ مہنگائی کو شکست دینے کے لئے بی جے پی کو باہر کا راستہ دکھانا ہی واحد آپشن ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.