ETV Bharat / state

LPG Cylinder:ایل پی جی سلنڈرکی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

آج یعنی یکم جولائی سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ آج سے آپ کو سلنڈر کے لیے 25 روپے زیادہ ادا کرنے ہوں گے۔

LPG Cylinder:ایل پی جی سلنڈرکی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

author img

By

Published : Jul 1, 2021, 12:23 PM IST

پٹرول اور ڈیزل کے بعد ایل پی جی (LPG) سلنڈر کی قیمتوں میں ایک پھر اضافہ کیا گیا۔ آج یکم جولائی سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ آج سے آپ کو سلنڈر کے لیے 25 روپے زیادہ ادا کرنے ہوں گے۔

سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں آج سے 25.50 روپے فی سلنڈر اضافہ ہوا ہے۔ آج سے دہلی میں اب 14.2 کلو گرام وزن کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 834.50 روپے ہوگی۔

جب کہ دہلی میں 19 کلوگرام سلنڈر کی قیمت میں بھی 76 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، اب اس کی قیمت 1550 روپے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سے ایل پی جی کی اضافی قیمت واپس لینے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی گیس کی غیرقانونی تجارت، تین ملزم گرفتار

واضح رہے کہ یکم اپریل 2021 کو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں فی سلنڈر 10 روپے کمی کی گئی تھی۔ یہ معلومات انڈیا آئل کارپوریشن نے دی تھی۔ انڈیا آئل کارپوریشن (آئی او سی) نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سبسڈی اور مارکیٹ کی قیمت کے ساتھ 14.2 کلو ایل پی جی سلنڈر کی لاگت یکم اپریل کو 809 روپے ہوگی۔ فی الحال یہ 819 روپے کا ہے۔ وہیں اب اس کی قیمت 834.50 ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.