ETV Bharat / state

الیکشن ختم ہوتے ہی کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ - گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

ملک کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے دسمبر کے پہلے ہی دن بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔ جمعہ کی صبح کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اپنے شہر کے نئے ریٹ جانیے۔۔۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 1, 2023, 10:02 AM IST

Updated : Dec 1, 2023, 11:14 AM IST

نئی دہلی: 2023 کے آخری مہینے دسمبر کی پہلی تاریخ کو ہی ملک کی تیل کمپنیوں نے عوام کو بڑا جھٹکا دیے دیا ہے۔ ملک کی پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ختم ہوتے ہی مہنگائی کی پہلی قسط جاری کر دی گئی ہے۔ ابھی گذشتہ روز 30 نومبر کو ہی حالیہ اسمبلی انتخابات کی کڑی میں تلنگانہ میں پولنگ ختم ہوئی اور آج یکم دسمبر کو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق کمپنیوں نے قیمتوں میں تقریباً 21 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ حالانکہ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دارالحکومت دہلی میں کمرشیل گیس سلنڈر کی نئی قیمت بڑھ کر 1796.50 روپے ہو گئی ہے، جو پہلے 1775.50 روپے فی سلنڈر میں دستیاب تھی۔

  • نئی نرخوں کا اطلاق آج سے

ملک کی آئل کمپنیوں کی ویب سائٹس کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمتوں کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں قومی راجدھانی میں کمرشیل گیس سلنڈر کی نئی قیمت 1796.50 روپے ہوگئی ہے۔ پہلے یہ 1755.50 روپے میں دستیاب تھا۔ اس کے ساتھ ہی مایا نگری میں کمرشیل گیس سلنڈر کی نئی قیمتیں بھی نافذ ہو گئی ہیں۔ نیا ریٹ 1749 روپے ہو گیا ہے جو پہلے 1728 روپے تھا۔ اس کے ساتھ ہی کولکاتا میں نئی نرخ بڑھ کر 1908 روپے ہو گئی ہے۔ پہلے یہ 1885.50 روپے تھی۔ اس کے ساتھ ہی، چنئی میں کمرشیل گیس سلنڈر کی نئی قیمت 1968.50 روپے ہو گئی ہے، جو پہلے 1942 روپے میں دستیاب تھی۔

  • گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

تیل کمپنیوں نے 14 کلو سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ تیل کمپنیوں کی ویب سائٹس کے مطابق دارالحکومت دہلی میں گھریلو گیس کی قیمت 903 روپے ہے۔ وہیں کولکاتا میں یہ 929 روپے، ممبئی میں 902 روپے اور چنئی میں 918.50 روپے ہے۔

مزید پڑھیں: زوماٹو میں اپنا پورا حصہ بیچنے کے لیے تیارعلی پے، 3 ہزار کروڑ سے زیادہ کی بولی

ریلائنس مغربی بنگال میں 20,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی، مکیش امبانی

بھاگلپور کی سلک ساڑی عالمی سطح پر پسند کی جاتی ہے

Last Updated : Dec 1, 2023, 11:14 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.