ETV Bharat / state

چدمبرم کے خلاف انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کا لک آؤٹ نوٹس - Facing Arrest

کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم کی مشکلیں کم ہوتی نظر نہیں آ رہی ہیں۔

چدمبرم کے خلاف انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کا لک آؤٹ نوٹس
author img

By

Published : Aug 21, 2019, 3:28 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 7:02 PM IST

ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ) نے آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملہ میں چدمبرم کے خلاف بدھ کو لک آؤٹ نوٹس جاری کیا۔

خیال رہے دہلی ہائی کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا معاملہ میں مسٹر چدمبرم کی پیشگی ضمانت کی عرضی منگل کو مسترد کر دی تھی۔ درخواست مسترد ہونے کے بعد ای ڈی اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ٹیمیں چدمبرم کی نئی دہلی کے جورباغ علاقہ میں واقع رہائش گاہ پر گئی تھیں مگر وہ گھر میں موجود نہیں تھے۔

ای ڈی کے حکام نے کہا ہے کہ منگل کو دہلی ہائی کورٹ نے چدمبرم کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ لک آؤٹ نوٹس کے سلسلہ میں حکام نے کہا کہ یہ قدم احتیاط کے طور پر اٹھایا گیا ہے کیونکہ فی الحال مسٹر چدمبرم کہاں ہیں اس کی جانکاری نہیں ہے۔

تفتیشی ایجنسی نے کہا کہ آئی این ایکس میڈیا معاملہ کی جانچ کو آگے بڑھانے کے لئے مسٹر چدمبرم کی اس سامنے موجودگی ضروری ہے۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 7:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.