ETV Bharat / state

دہلی میں 31 جولائی تک 5.5 لاکھ کورونا کیسز درج ہونے کا خدشہ - منیش سسودیا

دہلی میں کورونا کیسز کی تعداد میں روزانہ ریکارڈ اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ ریاست میں فی الوقت 17,712 کورونا مریض زیرعلاج ہیں۔ حالات کی سنگینی کے پیش نظر لاک ڈاون میں توسیع کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

Lockdown in Delhi likely to be extended if corona cases surge unabated: Sources
دہلی میں 31 جولائی تک 5.5 لاکھ کورونا کیسز درج ہونے کا خدشہ
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 7:44 PM IST

دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے کورونا کے پھیلاؤں میں شدت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں 31 جولائی تک کورونا متاثرین کی کل تعداد 5.5 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ انہوں نے پیشین گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں ہسپتالوں میں بستروں کی کمی ہوگی۔

دہلی میں 31 جولائی تک 5.5 لاکھ کورونا کیسز درج ہونے کا خدشہ

منیش سسودیا نے لفٹننٹ گورنر انیل بائجل اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کے بعد کہا کہ دہلی میں 12 تا 13 دنوں میں کورونا کیسز دوگنا ہو رہے ہیں اور اگر آگے بھی اسی طرح کے حالات رہنے پر 31 جولائی تک کورونا متاثرین کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ ہوجائے گی جبکہ اس وقت ہسپتالوں میں 80 ہزار بستروں کی ضرورت ہوگی۔

دہلی حکومت نے 15 جون تک 44 ہزار کیسز، 30 جون تک ایک لاکھ کیسز اور 15 جولائی تک دیڑھ لاکھ کورونا کیسز ہونے کا خدشہ ظاہر کیا۔

دہلی میں کنٹینمنٹ زونس اور ہاٹ اسپاٹ میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے۔ ریاستی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے مطابق لاک ڈاون کے دوران سخت تحدیدات کا نفاذ تھا لیکن لاک ڈاون میں نرمی کے بعد سماجی فاصلہ کے معاملے میں بڑے پیمانہ پر خلاف ورزیوں کی وجہ سے کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکامی پر عام آدمی پارٹی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اسی دوران وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ معیشت کو پٹری پر واپس لانے کے مقصد کے تحت لاک ڈاون میں نرمی دی گئی ہے لیکن اگر کیسز میں بے تحاشہ اضافہ درج کیا جاتا ہے تو دہلی میں دوبارہ پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.