نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دارالحکومت میں 16 نئے کچرے کے ڈھیر بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس سے دہلی والوں کا جینا محال ہو جائے گا، لہذا ہم اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔Kejriwal On Garbage
کیجریوال نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی قومی دارالحکومت۔ دہلی والے ہی نہیں ملک بھر کے لوگ چاہتے ہیں کہ دہلی ایک خوبصورت شہر ہو۔ دہلی والے چاہتے ہیں کہ دہلی شہر خوبصورت ہو، تو وہ اچھا محسوس کریں اور اچھے ماحول میں رہ سکیں۔ اہل وطن چاہتے ہیں کہ کوئی باہر سے آئے تو انہیں یہ محسوس ہونا چاہیے کہ وہ ایک اچھے ملک کی خوبصورت دارالحکومت آئے ہیں۔
دہلی کے اندر ہم نے تعلیم، صحت، بجلی، پانی سمیت کئی شعبوں میں بہت سی اصلاحات کیں، لیکن صفائی کا نظام بہت خراب ہے۔ دہلی کے اندر چاروں طرف کچرا ہے۔ اس کے لئے سب شرم بھی آتی ہے کہ ہماری دہلی اتنی گندی کیوں ہے؟ خاص طور پر کچرے کے یہ تین پہاڑ بھلسوا، غازی پور اور اوکھلا ہیں، اس کے ارد گرد رہنے والی آبادی کے لیے زندگی کافی مشکل ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ان تینوں پہاڑوں کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تھی اور دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک کی طرح سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی جدید ٹیکنالوجی کو دہلی میں لا کر لاگو کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تھی، لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ آج ان تینوں کچرے کے پہاڑوں کی حالت ایسی ہے کہ ہزاروں کروڑ خرچ کرنے کے بعد بھی ان پہاڑوں کی اونچائی کم ہونے کے بجائے دن بدن بڑھ رہی ہے۔
اب سننے میں آ رہا ہے کہ ان تین پہاڑوں کے علاوہ یہ لوگ 16 مقامات پر کچرے کے نئے پہاڑ بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ہم تصور کر سکتے ہیں کہ اگر پوری دہلی میں کچرے کے 16 پہاڑ بنائے جائیں تو دہلی کے تقریباً سبھی لوگ 24 گھنٹے بدبو کا شکار رہیں گے۔ لوگوں کے گھروں میں 24 گھنٹےبدبو آئے گی۔ تقریباً ہر علاقے کے اندر کچرے کا پہاڑ موجود ہوگا۔ وہ 24 گھنٹے بدبو پیدا کرتے رہیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے ایک جانب تو پوری دہلی میں 500 ترنگے لگائے۔ آج دہلی کو ترنگوں کا شہر سمجھا جاتا ہے اور وہ دہلی کو کچرے کا شہر بنا دیں گے۔ ہم دہلی کے اندر متعدد جھیلیں بنا رہے ہیں۔ بہت جلد دہلی کو جھیلوں کا شہر مانا جائے گا۔ ہم دہلی کے پارکوں اور باغات کو بہت بڑے پیمانے پر تیار کر رہے ہیں۔ جو بھی دہلی آئے گا اسے خوبصورت پارک اور باغات دیکھنے کو ملیں گے۔ دہلی کو پارکوں اور باغات کا شہر سمجھا جائے گا اور وہ دہلی کو کچرے کا شہر بنا رہے ہیں۔ آج دہلی اپنی تعلیم اور صحت کی خدمات کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے اور یہ لوگ دہلی کو کچرے کا پہاڑ بنانا چاہتے ہیں۔
یو این آئی