میلانیا ٹرمپ نے جنوبی دہلی کے اسکول میں ایک گھنٹے سے زائد وقت گذارا۔
اس دوران انہوں نے اسکول کا دورہ کیا، مختلف کلاسز میں گئیں، طلباء سے بات چیت کیا اور 'خوشی نصاب' کے کے تحت چل رہی مختلف سرگرمیوں کا مشاہدہ بھی کیا۔
شہری ادارہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ 'اسکول کی آس پاس سڑکوں کی مرمت، فٹ پاتھوں پر تازہ پینٹ اور پودے لگائے گئے ہیں۔'
انہوں نے بتایا کہ اسکول جانے تک امریکی خاتون اول کے ذریعہ لے جانے والے راستے کے درختوں کو سکیورٹی ایجنسیوں کے جاری کردہ ہدایات کے مطابق تراش لیا گیا ہے۔'
میلانیا ٹرمپ پیر کے روز سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھارت کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ امریکی خاتون اول اسکول سولو کا بھی دورہ کریں گی۔
امریکی سفارت خانے نے ہفتے کے روز سٹی انتظامیہ کو بتایا کہ اس تقریب کے لئے مدعو کرنے والوں کی فہرست میں کیجریوال اور سیسودیا کے نام شامل نہیں ہیں۔
عام آدمی پارٹی نے دونوں رہنماؤں کے ناموں کی فہرست سے خارج ہونے پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ ایک 'پروٹوکول' اور 'کنونشن' ہے کہ جب کوئی غیر ملکی رہنما ان کی ریاستوں میں ہونے والے پروگراموں میں شرکت کرتا ہے تو ریاستی رہنما موجود ہوتے ہیں۔'
پارٹی نے الزام لگایا کہ 'بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کے کہنے پر کیجریوال اور سیسودیا کے نام خارج کردیئے گئے ہیں۔'
دہلی کے وزیر تعلیم سیسودیا نے ایک بیان میں کہا 'یہ دہلی حکومت اور دہلی کے اساتذہ اور طلبا کے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ خاتون اول میلانیا ٹرمپ دہلی کے ایک سرکاری اسکول کا دورہ کررہی ہیں۔'