دارالحکومت دہلی میں آج لائنز کلب دہلی ویج نے بیکنروالہ سیکٹر 29 گڑگاؤں میں لائن نورتن اگروال کی سربراہی میں اپنی آٹھویں چارٹر نائٹ کا اہتمام کیا ہے۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے سفیر ڈاکٹر روجر گوپال تھے۔
اس تقریب کی افتتاح پی آئی ڈی لائن وی کے لوتھرا اور وی ڈی جی 1 لائن انیل اروڑا نے کی۔اس موقع پرچارٹر صدر لائن گورو گپتا نے کہا کہ ہمارے کلب نے گذشتہ برسوں میں مختلف سفارت خانوں اور سفیروں کے ساتھ چارٹر نائٹس منعقد کی ہیں۔ ہنگری ، پیرو اور منگولیا کے سفیروں نے اپنے کیمپس میں میزبانی کی ہے۔
مزید پڑھیں:دہلی کے بدھ وہار علاقے میں آتشزدگی
ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے سفیر نے اس حیرت انگیز تقریب کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔ لائن نورتن اگروال نے سب کا خیر مقدم کیا اور لاک ڈاؤن کے بعد دوبارہ شامل ہونے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔ لائن اراکین نے تفریحی سرگرمیاں منعقد کیں۔
لائن رشمی آہوجا ، لائن نیتی کھر اور لائن انجو ہنڈا نے گانے گائے۔ دوسرے ممبران نے مختلف پرفارمنس پیش کیں اور تقریبات اور پکوان کا لطف اٹھایا۔