شمال مشرقی دہلی کے حالات پہلے کے بالمقابل اب بہتر ہیں۔ لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں ۔ دوکانیں بھی کھل رہی ہیں ۔ مگر ان علاقوں میں اب بھی حفاظتی عملے کثیر تعداد میں مو جود ہے ۔
ادھر دہلی کے لیفٹنٹ گور نر انل بیجل نے فساد متا ثرہ علاقوں کا دورہ کرکے زمینی صورتحال کا جائزہ لیا ۔
انہوں نے مقامی افراد سے بات چیت بھی کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اورنائب وزیر اعلی منیش سسودیا بھی فساد زدہ علاقوں کا دورہ کر چکے ہیں۔
اس کے علاوہ نماز جمعہ کے پیش نظر انتظامیہ نے دفعہ 144 میں 10 گھنٹوں کی مہلت دی تھی ۔