ETV Bharat / state

منی پور میں چار مسلمانوں کی ہلاکت پر وزیر داخلہ کو مکتوب

Letter to Home Minister on death of four Muslims in Manipur مولانا محمود اسعد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے ریاست منی پور میں تشدد کا دائرہ بڑھنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

منی پور میں چار مسلمانوں کی ہلاکت پر وزیر داخلہ کو مکتوب
منی پور میں چار مسلمانوں کی ہلاکت پر وزیر داخلہ کو مکتوب
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 2, 2024, 7:41 PM IST

مولانا محمود اسعد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند نے ریاست منی پور میں تشدد کا دائرہ بڑھنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریاستی سرکار کی بے حسی اور غیر ذمہ داری کا مظہر ہے۔ انھوں نے یہ بات منی پور کے لیلونگ ضلع تھوبال میں چار مسلمانوں کی افسوس ناک شہادت کے تناظر میں کہی ہے۔ عسکریت پسندوں نے سوموار کی شام لیلونگ چنگاؤ میں دھاوا بولا اور وہاں موجود لوگوں پر گولی چلادی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔ ان میں سے چار کی موت ہو چکی ہے۔

مرنے والوں میں محمد دولت (30)، ایم سراج الدین (50)، محمد آزاد خان (40) اور محمد حسین (22) شامل ہیں۔ واضح ہو کہ اس علاقے میں میتی پنگال قوم آباد ہیں، یہاں کے مسلمان جو ابھی تک میتی اور کوکی گروپوں کے درمیان نسلی تصادم میں شامل نہیں ہوئے ہیں، اب ان کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے جو ریاستی سرکار کی غیر ذمہ داری کا نتیجہ ہے۔ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانامحمود اسعد مدنی نے اس سلسلے میں وزیر داخلہ حکومت ہند امت شاہ اور ریاست کے وزیر اعلی شری این برن سنگھ کو خط لکھ کرکہا ہے اس گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ فرقہ وارانہ تانے بانے کو درست کرنا اور تمام شہریوں کے جان ومال کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

مولانا مدنی نے پورے واقعہ کے پس منظر اور بھتہ خوری کے واقعات کے لیے اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات ، مرنے والوں کے اہل خانہ کو معقول معاوضہ اور زخمیوں کے لیے جامع طبی امداد کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ مولانا مدنی نے ریاستی جمعیۃ علماء کے ذمہ داروں کو ہدایت دی ہے کہ امن وامان کے قیام میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں۔ جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی جنھوں نے د وماہ قبل منی پور کا دورہ کیا تھا، وہ وہاں متاثرہ علاقوں میں سرکاری افسران اور جمعیۃ کے ذمہ داروں سے لگاتار رابطے میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.