ETV Bharat / state

حکومت کی تنگ نظر پالیسیوں کی وجہ سے مزدوروں کی نقل مکانی ہوئی: منوج جھا - راج پال اینڈ سنس

راشٹریہ جنتا دل کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ منوج کمار جھا نے کہا ہے کہ 'حکومت کی تنگ نظر پالیسیوں کی وجہ سے ہی کورونا وبا کے سبب سے زیادہ تارکین وطن محنت کشوں کی نقل مکانی ہوئی اور ان میں سے تقریبا 90 فیصد لوگ پسماندہ ذاتوں کے ہیں۔

حکومت کی تنگ نظر پالیسیوں کی وجہ سے مزدوروں کی نقل مکانی ہوئی: منوج جھا

author img

By

Published : May 25, 2020, 3:34 PM IST

منوج جھا نے 'راج پال اینڈ سنس' کی طرف سے 'کورونا نقل مکانی اور ذات' موضوع پر منعقدہ لیکچر میں کہا کہ 'اس نقل مکانی کو دیکھتے ہوئے ہمیں اپنے ملک کی ترقی کے ماڈل میں تارکین وطن محنت کشوں کے کردار پر ایک بار پھر سے غور کرنا ہوگا اور انہیں اس ترقی میں ان کی حصہ داری دینی ہوگی۔

دہلی یونیورسٹی میں سوشل ورک کے پروفیسر جھا نے کہا کہ 'جب لاک ڈاؤن کا اعلان ہوا تو وزیر اعظم نریندر مودی ہی نہیں بلکہ ہم سب بھی اس بات کو سمجھ نہیں پائے تھے کہ کورونا وبا کی وجہ سے اتنی بڑی تعداد میں تارکین وطن مزدور نقل مکانی کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 'پہلے یہ مزدور اپنی روزی روٹی کے لیے نقل مکانی کرکیمختلف ریاستوں میں گئے تھے لیکن اب کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے وہ نقل مکانی کرکے اپنے گاؤں کی جانب لوٹ رہے ہیں کیونکہ وہ جہاں کام کر رہے تھے، وہاں ان کے لیے کوئی متبادل انتظام نہیں کیا گیا تھا۔

جھا نے کہا کہ 'ان تارکین وطن محنت کشوں نے ملک میں عمارت کی تعمیر سے لے کر سڑک کی تعمیر اور دیگر کئی طرح کی تعمیر کا کام اور فیکٹریوں میں اہم کردار ادا کیا لیکن انہیں اس ترقی میں ان کی حصہ داری نہیں ملی۔ انہوں نے کہاکہ 'ویسے اس نقل مکانی میں کچھ اونچی ذاتوں کی بھی نقل مکانی ہوئی ہے لیکن اونچی ذاتوں کے نقل مکانی کرنے والے اور پسماندہ اور قبائلی اور قبیلے کے نقل مکانی میں فرق ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'حکومت نے 'سوشل ڈسٹیسنگ' لفظ کا غلط استعمال کیا اور اس نے اس سماجی تعلقات کو بھی متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'پارلیمنٹ میں ہم نے مارچ میں ہی اس بات کی مخالفت کی تھی کہ سوشل ڈسٹیسنگ لفظ استعمال نہ کیا جائے کیونکہ اس میں ذات پات کی بنیاد پر فاصلے بنائے جانے کا بھی جذبہ پوشیدہ ہے۔ ہم نے اس لفظ کے بدلے'سماجی ایکا اور جسمانی فاصلے' لفظ کا استعمال کرنے کی صلاح دی تھی۔

منوج جھا نے کہا کہ 'ہمارا معاشرہ ذاتوں پر مبنی معاشرہ رہا ہے اور آج تک ہم اس ذات پات کے نظام کو توڑ نہیں پائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی اقتصادیات میں ان تارکین وطن محنت کشوں کی حصہ داری دے کر ہی ملک کی ترقی کی جا سکتا ہے، کورونا وبا نے یہ سبق ہمیں دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.