ETV Bharat / state

معروف سماجی کارکن سوامی اگنی ویش کا انتقال

author img

By

Published : Sep 11, 2020, 8:01 PM IST

Updated : Sep 11, 2020, 9:42 PM IST

معروف سماجی کارکن اور آریہ سماج کے معروف رہنما، سوامی اگنی ویش نے آج نئی دہلی کے انسٹی ٹیوٹ آف لیور اینڈ بائلری سائنسز میں آخری سانس لی۔

Leading social activist Swami Agnivesh passes away
آریہ سماج کے معروف رہنما سوامی اگنیویش کا انتقال

سوامی اگنی ویش منگل کے روز سے ہی کافی پریشان تھے، وہ لیور سائراسس سے متاثر تھے اور متعدد اعضاء کی ناکامی کی وجہ سے شدید بیمار تھے۔ جمعہ کے روز ان کی طبیعت کافی خراب ہو گئی اور شام کے چھ بجے انہیں دل کا دورہ پڑا اور ان کا انتقال ہو گیا۔

'بندھوا مکتی مورچہ' کے قائم مقام صدر سوامی آریہ ویش نے بتایا کہ سوامی اگنی ویش کا جسد خاکی 12 ستمبر کو صبح گیارہ سے دوپہر دو بجے تک آخری دیدار کے لئے 7جنتر منتر مارگ پر واقع دفتر میں رکھا جائے گا۔ انکی آخری رسومات اسی دن شام چار بجے گروگرام ضلع میں اگنی لوک آشرم،بہلپا میں ادا کی جائیں گی۔

Last Updated : Sep 11, 2020, 9:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.