ETV Bharat / state

تیس ہزاری کورٹ واقعہ: تحقیقاتی کمیشن کی معیاد میں توسیع

author img

By

Published : Jun 1, 2020, 10:13 PM IST

دہلی ہائی کورٹ نے آج تیس ہزاری کورٹ کامپلیکس میں پولیس اور وکلا کے درمیان ہوئے تصادم کی تحقیقات کر رہے عدالتی کمیشن کی میعاد میں توسیع کر دی ہے۔

Lawyers-police clash: HC grants judicial commission time till Dec 31 to complete probe
تیس ہزاری کورٹ واقعہ: تحقیقاتی کمیشن کی معیاد میں توسیع

تیس ہزاری کورٹ میں گذشتہ سال 2 نومبر کو پولیس اور وکلا کے درمیان ہوئے تصادم کے بعد ریٹائرڈ جج ایس پی گرگ کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔

چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس پرتیک جالان کی بینچ نے تحقیقاتی کمیشن کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ جس میں مزید مہلت کی گذارش کی گئی تھی پر سماعت کرتے ہوئے کمیشن کی میعاد میں 31 دسمبر تک توسیع کردی۔

کمیشن نے عدالت سے توسیع کی گذارش کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا لاک ڈوان کی وجہ سے تحقیقات میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ 2 نومبر 2019 کو تیس ہزاری کورٹ احاطے میں پارکنگ کولے کر وکیلوں اور دہلی پولیس کے درمیان تنازعہ شروع ہوا اور تصادم میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد اس واقعہ کی تحقیقات کےلیے ایک کمیشن مقرر کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.