ETV Bharat / state

دہلی: شراب کے لیے ای ٹوکن سسٹم کا آغاز - سوشل ڈسٹنسنگ کی پابندی

دہلی حکومت نے شراب فروخت کرنے کے لیے دُکانوں پر اکٹھا ہونے والی بھیڑ کی وجہ سے اب ای ٹوکن سسٹم نافذ کیا ہے تاکہ ہدایات کے مطابق سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل درآمد ہو سکے۔

دہلی: شراب کے لیے ای ٹوکن سسٹم کا آغاز
دہلی: شراب کے لیے ای ٹوکن سسٹم کا آغاز
author img

By

Published : May 8, 2020, 2:36 PM IST

حکومت نے جمعرات کو بتایا کہ اس کے لئے ایک ویب لنک جاری کیا گیا ہے۔اس لنک پر جاکر شراب خریدنے کا خواہش مند شخص اپنی جانکاری کو پر کر کے شراب خریدنے کا وقت لے سکتا ہے۔اس کے موبائل پر ای کوپن بھیج دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تیسرے لاک ڈاؤن میں مرکزی حکومت نے کچھ رعایتیں دی ہیں۔اس میں کچھ شرائط کے ساتھ شراب کی دوکانوں کو کھولنے کی بھی چھوٹ دی گئی ہے۔مرکزی حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے دہلی میں پیر سے تقریباً200 دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی۔

دُکانوں کے کھلنے کے بعد کچھ مقامات پر سوشل ڈسٹنسنگ کی پابندی نہیں ہونے کی شکایات بھی آئیں۔حکومت نے دوسو دوکانوں کے لئے اجازت دی تھی جبکہ بھیڑ کی وجہ سے تقریباً 50دوکانیں ہی کھل سکیں۔

حکومت نے اس سے نجات کے لئےای کوپن سسٹم سے شراب فروخت کرانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ دوکانوں پر سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرایا جاسکے اور کورونا کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔

حکومت نے ایک ویب لنکhttps://www.qtoken.in جاری کیا ہے۔شراب خریدنے والے اس لنک پر جاکر دوکان پر جانے کا وقت لے سکتے ہیں،دُکان پر جانے کے وقت کا ای کوپن خریدار کے موبائل پر بھیجا جائے گا اور اسے طے شدہ وقت کے درمیان دوکان پر جاکر شراب خریدنے کے لئے لمبی قطار نہیں لگانی پڑے گی۔

ویب لنک پر اپنے نام موبائل نمبر کے ساتھ قریبی شاپ کا پتہ سمیت نام درج کرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.