ETV Bharat / state

دہلی میں لاک ڈاؤن کا اعلان ہوتے ہی مزدوروں کی واپسی جاری

دہلی میں 6 دنوں کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد دارالحکومت سے مزدوروں کا اپنے گھروں کو لوٹنا تیز ہوگیا ہے۔ دہلی اور غازی آباد کی تمام بس اسٹینڈوں پر مزدوروں کی بڑی تعداد دیکھی جارہی ہے۔

labor returning
مزدوروں کی واپسی
author img

By

Published : Apr 19, 2021, 6:15 PM IST

دارالحکومت دہلی میں کورونا کے مدنظر حالات خراب ہوتے جارہے ہیں۔ اسے دیکھتے ہوئے وزیراعلی اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ آج رات 10 بجے سے اگلے پیر کی صبح 5 بجے تک 6 دن کے لیے دہلی میں لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے۔

اس کے بعد دہلی سے مزدوروں کا اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گیا ہے اور دہلی کی تمام بس اسٹینڈوں پر مزدورون کی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے۔

دہلی میں لاک ڈائون کا اعلان ہوتے ہی مہاجر مزدوروں کی واپسی جاری

دہلی کے آنند وہار بس ٹرمنل اور غازی آباد کے گوشامبلی بس ڈپو پر لوگ سروں پر سامان رکھے اور خواتین اپنے بچوں کو گود میں لیے نظر آ رہی ہیں۔ آنند وہار بس ٹرمنل اور کوشامبلی بس ڈپو کے درمیان لوگ ڈورتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

لوگوں میں اس بات کی جلدی ہے کہ وہ اپنے گھروں کو پہنچ جائیں۔ آنند وہار کی اہم شاہراہ پر زیادہ تر لوگ پیدل سفر کررہے ہیں۔ دہلی کے مختلف علاقوں سے لوگ آٹو کے ذریعہ سے آنند وہار پہنچ رہے ہیں۔

فی الحال دہلی میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے لیکن غیر مقیم مزدوروں کو اس بات کا ڈر ہے کہ سرکار کہی لاک ڈاؤن آگے نہ بڑھا دے۔ ایسے میں اگر لاک ڈاؤن آگے بڑھتا ہے تو دو وقت کی روٹی کا انتظام کیسے ہوگا۔

اسی ڈر سے مہاجر مزدور اپنے گاؤں کو واپس لوٹنا شروع ہوگئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آنند وہار اور کوشامبلی بس اڈے پر ہزاروں کی تعداد میں مہاجر مزدور موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی میں 6 دنوں کا مکمل لاک ڈاؤن

گذشتہ سال دیکھنے کو ملا تھا کہ لاک ڈاؤن کا اعلان ہونے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں غیر مقیم مزدور دہلی سے پیدل ہی اپنے گاؤں کی طرف نکل پڑے تھے۔ اس نقل مکانی میں کافی مہاجر مزدوروں کی موت ہوگئی۔

اسی بات کے ڈر سے اس بار بھی ہے کہ غیر مقیم مزدور پہلے سے ہی اپنے گھروں کے لیے نکل پڑے ہیں۔ مزدوروں کی پیشانی پر چھائی پریشانی کی لکیریں صاف طور پر ظاہر کرتی ہیں کہ آنند وہار اور کوشامبلی بس اڈے سے نقل مکانی کر رہے مزدور کہیں نہ کہیں لاک ڈاؤن، کورونا اور بھوک کے آگے ہار گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.