ETV Bharat / state

Ambedkar and Modi Book Launch آج 'امبیڈکر اور مودی' کتاب کا اجراء ہوگا - رام ناتھ کووند کی خبر

سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند جمعہ کو راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ الیا راجا کی تصنیف کردہ کتاب 'امبیڈکر اینڈ مودی ریفارمرز آئیڈیاز پرفارمرز امپلیمنٹیشن' کا اجراء کریں گے۔ Ambedkar and Modi Reformers Ideas Performer

کووند امبیڈکر اور مودی پر کتاب کا اجراء کریں گے

author img

By

Published : Sep 16, 2022, 12:06 PM IST

نئی دہلی: سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند آج راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ الیا راجا کی تصنیف کردہ کتاب 'امبیڈکر اینڈ مودی:ریفارمرز آئیڈیاز پرفارمرز امپلیمنٹیشن' کا اجراء کریں گے۔ بلیو کرافٹ ڈیجیٹل فاؤنڈیشن کی طرف سے مرتب کردہ یہ کتاب ڈاکٹر امبیڈکر کی زندگی، کاموں اور حصولیابیوں کو بیان کرنے کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی پالیسیوں اور اصلاحات کو بھی بیان کرتی ہے۔ Book on Ambedkar and Modi to be launched

جہاں یہ کتاب ایک آزاد قوم کے طور پر ہندوستان کے سفر میں ایک سنگ میل کی نمائش کرتی ہے، وہیں یہ بھی تجزیہ کرتی ہے کہ ڈاکٹر امبیڈکر جیسی شخصیت کا وژن آخر کار پی ایم مودی کی قیادت میں کیسے پوراہورہا ہے۔ کتاب کوانفراسٹرکچر، تعلیم، سماجی و اقتصادی نقل و حرکت، صنفی مساوات، خود انحصاری وغیرہ جیسے مختلف شعبوں میں پھیلے 12 ابواب میں سمیٹاگیا ہے، جو نہ صرف ڈاکٹر امبیڈکر کے ہندوستان کے وژن کو پیش کرتی ہے، بلکہ مسٹرمودی اور ان کی حکومت کی حصولیابیوں کو بھی پیش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Inauguration of Naranjan Takle's Book: کنہیا کمار کے ہاتھوں نرنجن ٹکلے کی کتاب کا اجرا

اس کتاب میں ملک کوکھلے میں رفع حاجت سے پاک بنانا، دور دراز کے علاقوں تک باضابطہ بینکنگ خدمات لے جانا، ہیلتھ انشورنس کے ساتھ بڑے طبی اخراجات سے کروڑوں کی بچت اور 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس' جیسے حکومت کے بنیادی تصورات اور حصولیابیوں کا بیان ہواہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.