ETV Bharat / state

Kharge Slams BJP Govt مہنگائی کے تعلق سے کھڑگے کی مودی حکومت پر سخت تنقید - ملکارجن کھڑگے کا ٹوئٹ

ملکارجن کھڑگے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'ایک سال میں گیس سلنڈر 200 روپے مہنگا ہو گیا۔ دودھ اور ارہر کی دال کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ عام آدمی کے کچن کے لیے تو یہ ایک تکلیف دہ سال رہا ہے۔' Kharge on Gas Cylinder Price

مہنگائی کے تعلق سے  کھڑگے کی مودی حکومت پر سخت تنقید

author img

By

Published : Dec 30, 2022, 9:13 AM IST

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے مہنگائی کے تعلق سے مودی حکومت کو سخت ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس سال جس طرح مہنگائی بڑھی ہے، اس سے عام آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ کھڑگے نے کہا کہ اس سال ضروری اشیاء کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور کھانا پکانے کی گیس سے لے کر آٹا، دال، تیل، دودھ تک ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیا ’’مودی جی، ایک سال میں گیس سلنڈر 200 روپے مہنگا ہو گیا۔ دودھ کی قیمت میں اوسطاً 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ارہر کی دال 10 روپے مہنگی ہو گئی۔ خوردنی تیل 15 سے 20 روپے مہنگا ہوگیا۔ آٹے کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔ کوئی شاندار سال نہیں، عام آدمی کے کچن کے لیے تو یہ ایک تکلیف دہ سال رہا ہے۔ Kharge statement on inflation

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی دنیا میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک کے عوام کو راحت دینے کے لیے اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔ کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک چوتھائی کمی آئی ہے اور خام تیل کی قیمت میں کمی سے پوری دنیا راحت محسوس کر رہی ہے، لیکن مودی سرکار نے اس کا ملک کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں دیا۔ خام تیل کی قیمت میں کمی کے باوجود حکومت نے تیل کی قیمت میں ایک روپے کی بھی کمی نہیں کی۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا 'گزشتہ چھ مہینوں میں خام تیل 25 فیصد سے زیادہ سستا ہوا ہے۔ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے سے زائد کی کمی ہوسکتی ہے لیکن حکومت نے ایک روپے کی بھی کمی نہیں کی۔ بھارت کے عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، وزیراعظم اپنی وصولی میں مگن ہیں۔ Rahul Gandhi Slams Centre Over Inflation

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi On Modi Govt لوگ مہنگائی سے پریشان، وزیر اعظم مودی کمائی میں مصروف، راہل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.