قومی دارالحکومت دہلی میں وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے آج ایک نیا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہلی سرحدوں کو فی الحال نہیں کھولا جائے گا، تاہم اس میں تمام ضروری اشیا سرکاری ملازمین اور پاس کے ذریعے سرحدوں کو پار کرنے کی اجازت ہوگی۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے متعلق مرکزی حکومت کی جانب سے دو روز قبل نئی ہدایات جاری کی گئی تھی، جس کے بعد اب دہلی حکومت کی جانب سے بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ جو مرکزی حکومت کی طرف سے اعلانات کیے گئے ہیں وہ سب دہلی میں بھی نافذ کیے جائیں گے۔
انہوں کہا کہ لیکن سرحدوں کو فی الحال نہیں کھولا جائے گا، تاہم اس میں تمام ضروری اشیا سرکاری ملازمین اور پاس کے ذریعے سرحدوں کو پار کرنے کی اجازت ہوگی۔
سرحدوں کو سیل کرنے پر دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ اگر ہم سرحدوں کھول دیتے ہیں تو اس سے دیگر ریاستوں سے لوگ دہلی میں اپنا علاج کرانے کے لیے آئیں گے، جس سے دہلی کے جو ہسپتال ہیں وہ بھر جائیں گے، اسی خدشے کی وجہ سے فی الحال دہلی کی تمام سرحدوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہ 'میری دہلی کی عوام سے درحواست ہے کہ آپ لوگ اپنے مشورے ہمیں دیں تاکہ ہم سرحد سے متعلق کوئی فیصلہ لے سکیں'۔
انہوں نے کہا کہ ابھی فی الحال تمام دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہے اس بار سیلون اور حجام کو بھی اجازت دی گئی ہے، کیوں کہ جو پریشانی آٹو رکشا اور ٹیکسی والوں کو درپیش تھی سواریوں سے متعلق ان پر سے بھی پابندیاں ہٹا دی گئی ہے۔