ETV Bharat / state

مرکزی اور دہلی حکومت کے مابین تنازعہ

عام آدمی پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت نے وزیراعظم کیجریوال اور منیش سسودیا کے نام نکالنے کے لئے امریکی سفارتخانے پر دباؤ ڈالا۔

kejriwal-sisodiya-name-take-off-from-melania-trump-due-to-centre-govt-pressure-says-sources
مرکزی حکومت اور دہلی حکومت کے مابین تنازعہ
author img

By

Published : Feb 22, 2020, 12:36 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:11 AM IST

مرکزی حکومت اور دہلی حکومت کے مابین محاذ آرائی کی صورتحال ایک بار پھر پیدا ہوتی نظر آرہی ہے۔

وزیر اعلیٰ ارویند کیجریوال اور نائب وزیر اعلیٰ منیش سسوڈیا کو میلانیا ٹرمپ کے دہلی اسکول کے دورے کے پروگرام میں شرکت سے خارج کردیا گیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت کے دباؤ کے بعد دونوں رہنماؤں کے نام واپس لے لئے گئے ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت نے سی ایم کیجریوال اور منیش سسودیا کے نام نکالنے کے لئے امریکی سفارتخانے پر دباؤ ڈالا۔

قیاس کیا جارہا تھا کہ وزیراعلیٰ کیجریوال اور نائب وزیراعلیٰ منیش سیسودیا میلانیا ٹرمپ کا اسکول میں خیرمقدم کریں گے۔

ادھر بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے عام آدمی پارٹی کے الزامات کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا ایسے اہم پروگرامز میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا بھارتی حکومت، امریکی حکومت کو صلاح نہیں دیتی کہ کس پروگرام میں کس شخص کو شامل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا بی جے پی 'تو تو میں میں' کی سیاست میں یقین نہیں رکھتی۔

واضح رہے میلانیا ٹرمپ کا دہلی کے اسکول کا دورہ 25 فروری کو ہونا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.