ETV Bharat / state

Kejriwal On National party عام آدمی پارٹی جلد ہی قومی پارٹی بن جائے گی، کیجریوال - اے پی کے 10ویں یوم تاسیس

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ان کی پارٹی ملک کے لوگوں کی نئی امید اور اعتماد بن گئی ہے اور بہت جلد یہ قومی پارٹی بننے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی ہر روز تاریخ رقم کر رہی ہے۔ جو کام کسی دوسری پارٹی کے لیے تصور میں بھی ناممکن ہے، کیجریوال کا ویژن اور عآپ کا کام وہیں سے شروع ہوتا ہے۔Kejriwal Says AAP will soon Become National Party

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 26, 2022, 9:02 PM IST

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ان کی پارٹی ملک کے لوگوں کی نئی امید اور اعتماد بن گئی ہے اور بہت جلد یہ قومی پارٹی بننے والی ہے۔ کیجریوال نے آج اے اے پی کے 10ویں یوم تاسیس کے موقع پر کہا کہ عام آدمی پارٹی 10 سال پہلے اسی دن قائم ہوئی تھی۔ ان 10 سالوں میں عوام کی بے پناہ محبت اور کارکنوں کی محنت سے پارٹی نے ہندوستانی سیاست میں کئی تاریخیں رقم کیں۔ آج عام آدمی پارٹی ملک کے لوگوں کی نئی امید بن گئی ہے، یہ ایک امانت بن گئی ہے۔ بہت جلد اے اے پی ایک اور تاریخی جیت کے ساتھ قومی پارٹی بننے جا رہی ہے۔Kejriwal Says AAP will soon Become National Party

اے اے پی لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ 10 سال پہلے اروند کیجریوال نے ملک کو بدعنوانی سے پاک سیاسی آپشن دینے کا عہد کیا تھا۔ آج 1100 سے زیادہ عوامی نمائندوں اور کروڑوں حامیوں کے ساتھ یہ قرارداد ملک کی بہتر تعلیم، صحت اور روزگار کی واحد امید بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی ہر روز تاریخ رقم کر رہی ہے۔ جو کام کسی دوسری پارٹی کے لیے تصور میں بھی ناممکن ہے، کیجریوال کا ویژن اور عآپ کا کام وہیں سے شروع ہوتا ہے۔ عام آدمی پارٹی کا ہمیشہ سے ایک ہی عزم رہا ہے اور وہ یہ ہے کہ 'اے اے پی' کا ہر لیڈر اور کارکن ملک کے مستقبل کے لیے بے لوث کام کرتا رہے گا تاکہ ہم مل کر ہندوستان کو نمبر 1 ملک بنتے ہوئے دیکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: Manish Sisodia Alleges BJP Conspiring To Kill Kejriwal بی جے پی نے کیجریوال کو قتل کرنے کی سازش کی، سسودیا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.