نئی دہلی: کانگریس نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت والی حکومت پر تعلیم کے نام پر صرف ڈھنڈورا پیٹنے کا الزام لگاتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ یہ حکومت جسے تعلیم کا ماڈل کہہ کر مشہور کرہی رہی ہے وہ صرف لیپا پوتی ہے۔ Congress targeted AAP on Delhi's education system
کانگریس کے سینئر لیڈر سندیپ دکشت نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی میں نہ تو نئے اسکولوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور نہ ہی طلباء کی تعداد اور نہ ہی اساتذہ کی تقرری میں پہلے کی بنسبت اضافہ ہوا ہے۔ کچھ اسکولوں کو رنگ روغن کرکے چمکانے کی کوشش کی گئی ہے، لیکن امتحان کے نتائج پہلے کے مقابلے بہت کم بڑھے ہیں، طلبہ کی تعداد نہیں بڑھ رہی ہے، تو دہلی حکومت پھرکس تعلیمی ماڈل کی بات کرتی ہے، یہ بڑا سوال ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1998-99 میں دہلی حکومت کے 12ویں کے نتائج میں 64 فیصد بچے پاس ہوتے تھے، لیکن 2013-14 میں یہ بڑھ کر 90 فیصد ہو گیا، یعنی 25 فیصد کے نتائج میں اضافہ ہوا، لیکن اس وقت کسی ماڈل کی بات نہیں ہوئی۔ اس کے بعد جب نتیجہ میں 7 فیصد اضافہ ہوا تو اسے ماڈل کے طور پر عام کیا گیا۔
انہوں نے سوال کیا کہ جب رزلٹ 25 فیصد بڑھتا ہے تو کوئی ماڈل نہیں ہوتا ہے اور جب نتیجہ 7 فیصد بڑھتا ہے تو اس ٹیسٹ کے نتیجے کوماڈل کہا جانے لگتا ہے۔ اسی طرح 10ویں کے امتحان کے نتائج 2010-11 میں بہت اچھے رہے، لیکن اس وقت کی کانگریس حکومت نے اس نتیجہ کو تعلیم کا ماڈل قرار نہیں دیا۔
مزید پڑھیں:Delhi Sports University: کیجریوال بتائیں کہاں گئی اسپورٹس یونیورسٹی؟ کانگریس کا سوال
یو این آئی