ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا کی روک تھام کے لئے نئی ٹیم کی تشکیل

دہلی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کی شناخت کرکے انہیں پکڑنے کے لئے الگ ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں۔ دارالحکومت میں اس طرح کی کل 14 ہزار ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

دہلی میں کورونا کی روک تھام کے لئے نئی ٹیم کی تشکیل
دہلی میں کورونا کی روک تھام کے لئے نئی ٹیم کی تشکیل
author img

By

Published : Apr 14, 2020, 2:23 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا انفیکشن مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے۔۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز نے اب تک کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور 356 نئے مثبت کیسز کے ساتھ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1500 کو عبور کر چکی ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر دہلی حکومت زمینی سطح پر ایک الگ ٹیم تشکیل دینے جارہی ہے۔

دہلی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کی شناخت کر انہیں پکڑنے کے لئے الگ ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں۔ دارالحکومت میں اس طرح کی کل 14 ہزار ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

اس ٹیم کا نام 'کورونا فٹ واریئرس کنٹونمنٹ اینڈ سرویلانس ٹیم' ہوگا۔ پوری دہلی میں ایسی 13 ہزار کے قریب ٹیمیں بنانے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ تمام اضلاع کے ڈی ایم اپنے طور پر ایسی ٹیمیں تشکیل دیں گے۔ ہر ٹیم میں پانچ افراد مختلف شعبوں سے ہوں گے، جو اپنے اپنے علاقوں سے بخوبی واقف ہوں گے۔

ٹیم کا کام

  • لوگوں کو فون کر کے پوچھیں گے کہ انہیں کوئی پریشانی تو نہیں یا ان کے پاس کسی ضروری سامان کی کمی تو نہیں ہے۔
  • کورونا کے بارے میں پوچھ گچھ
  • لوگوں کو سوشل ڈسٹنسیگ کے بارے میں بتائیں گے۔ بچاؤ کے اقدامات اپنانے کے لئے کہیں گے۔
  • وہ اپنے اپنے علاقوں میں جائیں گے اور معاشرتی دوری کو نافذ کروائیں گے۔
  • زیادہ آبادی والے علاقوں کی خاص طور پر نگرانی کی جائے گی۔ یہاں لوگوں سے حکومت کی دی گئی ہدایات پر عمل کرنے کو کہا جائے گا اور اگر وہ راضی نہیں ہوئے تو وہ ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔
  • اس ٹیم سے وابستہ افراد متعلقہ علاقے میں گھر گھر جاکر یہ دیکھیں گے کہ کسی کو کورونا کے علامات تو نہیں۔
  • کورونا مشتبہ افراد کو جلد از جلد قرنطین سینٹر بھیجنے کے ساتھ ، اس ٹیم سے وابستہ افراد بھی متعلقہ علاقے کو صاف ستھرا بنانے کے کام میں کوآرڈینیٹر کا کردار ادا کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.