نئی دہلی: راشٹر وادی جنتا پارٹی (آر جے پی) دہلی نے کہا ہے کہ دہلی کی کیجریوال حکومت اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے اور دہلی حکومت کے دفاتر میں رشوت کے بغیر کام نہیں ہوتے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ غریب لوگ مفت بجلی کے لیے آن لائن اپلائی نہیں کر پا رہے، شہر کی واٹر سپلائی آلودہ ہو گئی ہے اور سڑکوں پر کھدائی کی وجہ سے گردو غبار اور ٹریفک جام کی وجہ سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔
پارٹی صدر اور وکیل انیل بھارتی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال دوسری ریاستوں میں جا کر کوئی دعویٰ کریں، دہلی میں حالات خراب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ’’سرکاری دفتر میں رشوت دیئے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا، دہلی کے ہونہار نوجوانوں کو جھوٹے خواب دکھا کر، سول ڈیفنس میں بھرتی کرکے تنخواہ نہیں دیتے، جگہ جگہ شراب کی دکانیں کھل گئی ہیں، تعلیم کے نام پر ڈھنڈورہ پیٹا جارہا ہے۔ اصل تعلیم کا معیار کافی گر گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Arvind Kejriwal Slams BJP بی جے پی عام آدمی پارٹی کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے، کیجریوال
انہوں نے کہا کہ دہلی میں بزرگوں کو پنشن نہیں دی جا رہی، غریب مفت بجلی کے لیے آن لائن اپلائی نہیں کر پا رہے، پینے کا پانی گندا ملتا ہے، پوری دہلی میں گڑھے کھود کر سڑکوں کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ اس شہر کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہونے لگا ہے جس کی وجہ سے دہلی کے بہت سے لوگ دوسرے شہروں میں آباد ہونے لگے ہیں۔ Rashtriya Janata Party President on Kejriwal Govt
یو این آئی