ETV Bharat / state

Kejriwal on Flood کیجریوال نے سیلاب سے متاثرہ چھ اضلاع کی ذمہ داری کابینہ کے وزراء کو دی - چھ اضلاع کی ذمہ داری کابینہ کے وزراء کو دی

وزیراعلیٰ نے چھ مختلف وزراء کو چھ اضلاع کی ذمہ داریاں تقسیم کر دی ہیں۔ اب اس ضلع کے متعلقہ وزیر کی ذمہ داری ہوگی کہ اس ضلع میں جتنے بھی ریلیف کیمپ اور باز آبادکاری کیمپ بنائے جائیں، وہاں تمام بنیادی سہولیات میسر ہوں۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال
author img

By

Published : Jul 15, 2023, 10:00 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سیلاب سے متاثرہ چھ اضلاع میں لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ داری اپنی کابینہ کے چھ وزراء کو سونپی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے کنوینر مسٹر کیجریوال نے ہفتہ کی شام کابینہ کے وزراء کی ہنگامی میٹنگ کرکے دہلی میں جمنا کے پانی کی سطح میں اضافہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں کابینی وزراء کیلاش گہلوت، سوربھ بھاردواج، آتشی، راجکمار آنند، گوپال رائے اور عمران حسین کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ وزراء اپنے ضلع میں لوگوں کے لیے لگائے گئے ریلیف کیمپوں میں خوراک، پانی، بجلی اور طبی سہولیات سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور اس ضلع کے افسران متعلقہ وزیر سے احکامات لے کر انہيں رپورٹ کریں گے۔

میٹنگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے دہلی کے آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے وزیر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ وزیر اعلی کیجریوال نے مختلف محکموں سے جمنا کے پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے دہلی کے اندر پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور اس پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ دہلی حکومت نے چھ اضلاع میں وسیع پیمانے پر ریلیف کیمپ لگائے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے چھ مختلف وزراء کو چھ اضلاع کی ذمہ داریاں تقسیم کر دی ہیں۔ اب اس ضلع کے متعلقہ وزیر کی ذمہ داری ہوگی کہ اس ضلع میں جتنے بھی ریلیف کیمپ اور باز آبادکاری کیمپ بنائے جائیں، وہاں تمام بنیادی سہولیات میسر ہوں۔

مسٹر بھاردواج نے بتایا کہ مسٹر کیجریوال نے تمام کیمپوں میں لوگوں کو رہائش، کھانا، پینے کا پانی، بجلی اور میڈیکل سمیت تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ تمام انتظامی افسران کو تحریری احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔ ان ریلیف کیمپوں کے پیش نظر تمام متعلقہ افسران متعلقہ وزیر کو رپورٹ کریں گے۔ متعلقہ وزیر سے احکامات لیں گے اور تعاون کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے تمام وزراء کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اضلاع کا چارج سنبھال کر مصروف ہوجائیں۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.