نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے 50 نئی اے سی، سی این جی بسوں اور 66 انفورسمنٹ گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس موقع پر کہا کہ 'ان بسوں کو بوانہ میں بنائے گئے ڈپو میں رکھا جائے گا اور یہ چھ نئے روٹس پر چلیں گی۔ اس سے دیہی رابطوں میں بہت مدد ملے گی۔ یہ تمام اے سی، سی این جی بسیں سی سی ٹی وی کیمرے، پینک بٹن اور جی پی ایس سمیت بہت سے جدید آلات سے لیس ہیں۔ اس کے علاوہ پہلی بار بس لین انفورسمنٹ کے لیے موٹر سائیکلیں بھی متعارف کرائی گئی ہیں، جو تنگ سڑکوں پر استعمال کی جائیں گی۔ Kejriwal flags off New CNG buses
وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں اب تک سب سے زیادہ 7320 بسیں سڑکوں پر ہیں۔ سال 2025 تک 80 فیصد الیکٹرک بسوں کے ساتھ 10 ہزار سے زیادہ بسیں دہلی کے لوگوں کی خدمات کے لئے دستیاب ہوں گی۔ پچھلے دو تین برسوں میں پبلک ٹرانسپورٹ میں کئی نئی الیکٹرک اور سی این جی بسیں متعارف کروائی گئی ہیں۔ہمارا وژن یہ ہے کہ دہلی کا ٹرانسپورٹ سسٹم دنیا کے کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے کسی بھی شہر سے بہتر ہو۔
بسوں کو ہری جھنڈی دکھانے کا پروگرام راج گھاٹ ڈپو میں منعقد ہوا، جس کے دوران وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت کے ساتھ بس لین انفورسمنٹ گاڑیوں اور لو فلور اے سی ،سی این جی بسوں کا جائزہ لیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو بتایا کہ اے سی سی، این جی بسوں میں حفاظتی رہنما ہدایات کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ان بسوں کے لیے چھ اضافی روٹس بنائے گئے ہیں، جو بنیادی طور پر دیہی علاقوں کا احاطہ کریں گے:
اس موقع پر وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ میں ہمیشہ سے کہتا رہا ہوں کہ ہم دہلی کو جدید ٹرانسپورٹ سسٹم دینا چاہتے ہیں۔ دہلی ملک کی راجدھانی ہے۔ دہلی کے لیے ہمارا وژن یہ ہے کہ دہلی کا ٹرانسپورٹ سسٹم دنیا کے کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے کسی بھی شہر سے بہتر ہو۔ دہلی میں اب تک کلسٹر بسوں کے 360 روٹس ہیں۔ آنے والی 50 نئی سی این جی بسوں میں سے 6 اضافی روٹس بنائے گئے ہیں جو بنیادی طور پر دیہی علاقوں کا احاطہ کرتے ہیں۔نومبر 2023 تک 1800 الیکٹرک بسیں دہلی کی سڑکوں پر ہوں گی ۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کی سڑکوں پر اب تک سب سے زیادہ بسیں چل رہی ہیں۔ جس میں ڈی ٹی سی کی 4010 بسیں ہیں۔ 3310 بسیں کلسٹر کی ہیں اور 250 الیکٹرک بسیں ہیں۔ ان بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے اور گھبراہٹ کی صورت میں دبانے والے بٹن لگے ہوئے ہیں۔ یہ بسیں مسافروں کی حفاظت کے لیے جی پی ایس سمیت بہت سے جدید آلات سے لیس ہیں۔ مزید 1500 لو فلور زیرو ایمیشن الیکٹرک بسوں کا ٹھیکہ دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ یہ نومبر 2023 تک تیار ہو جائیں گی۔
اس طرح نومبر 2023 تک کل 1800 الیکٹرک بسیں دہلی کی سڑکوں پر ہوں گی۔ ساتھ ہی، 2025 تک پبلک ٹرانسپورٹ کے بیڑے میں مزید 6380 الیکٹرک بسیں شامل کی جائیں گی۔ 2025 کے آخر تک دہلی میں کل 10380 بسیں ہوں گی۔جن میں 8180 الیکٹرک بسیں ہوں گی۔ اس طرح 2025 تک عوامی بسوں کے بیڑے کا تقریباً 80 فیصد حصہ الیکٹرک بسوں پر مشتمل ہوگا ۔ ایک طرح سے یہ ایک جدید پبلک ٹرانسپورٹ بن جائے گی۔ کیجریوال نے کہا کہ اپریل میں ہم نے بس لین نافذ کرنے کا عمل شروع کیا اور اب اس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ آج پہلی بار 66 موٹر سائکلیں بھی بس لین کے نفاذ کے لیے ٹرانسپورٹ کے بیڑے میں شامل کی گئی ہیں ، جو بنیادی طور پر بس لین کے نفاذ کے لیے استعمال ہوں گی۔ ہم دیکھتے تھے کہ انووا کو تنگ سڑکوں پر لین انفورسمنٹ کے لیے جانا مشکل ہو تا تھا. ان سڑکوں پر اب انفورسمنٹ کے لیے موٹر سائیکلیں استعمال کی جائیں گی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت میں دہلی حکومت سستی، آرام دہ اور تیز رفتار پبلک ٹرانسپورٹ خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ آج 50 سی این جی بسوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ 66 انفورسمنٹ موٹر سائکلوں کو بھی ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Kejriwal On Winter Action Plan کیجریوال نے 15 نکاتی سرمائی ایکشن پلان کا اعلان کیا
یہ انفورسمنٹ گاڑیاں شہر بھر کی بس لین کو تجاوزات اور کھڑی گاڑیوں سے پاک رکھنے میں مدد کریں گی۔ اس سے بسوں کی تیز رفتار آمدورفت میں مدد ملے گی جس سے شیڈول پر عمل درآمد بہتر ہوگا اور لوگوں کو اپنے گھروں اور دفاتر جانے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2025 تک دہلی کےسڑکوں پر تقریباً 11,000 بسیں ہوں گی جن میں سے تقریباً 80 فیصد الیکٹرک بسیں ہوں گی۔ اس سے پبلک ٹرانسپورٹ کو آلودگی سے پاک بنانے میں بہت مدد ملے گی۔
یو این آئی