ETV Bharat / state

Hijab Case Verdict: حجاب، اللہ کا حکم ہے، عدالت کا فیصلہ افسوسناک، شاہی امام - ڈاکٹر مفتی مکرم احمد

حجاب پہننا کسی کلچر کا حصہ نہیں ہے بلکہ اللہ کا حکم ہے جس کی وجہ سے مسلم خواتین اللہ کی رضا کے لیے حجاب پہنتی ہیں۔ Hijab Case Verdict

حجاب، اللہ کا حکم ہے، عدالت کا فیصلہ افسوسناک

author img

By

Published : Mar 16, 2022, 10:10 AM IST

کرناٹک میں اسکول کالجز کے اندر مسلم طالبہ کو حجاب پہننے پر کرناٹک ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا ہے جس میں حجاب پر پابندی یہ کہتے ہوئے لگائی گئی کہ حجاب اسلام کا ضروری فریضہ نہیں ہے، Hijab Case Verdict. اس فیصلے کے بعد مسلمانوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ Karnataka HC order on hijab unconstitutional

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس سے متعلق مسجد فتح پوری کے شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد سے بات کی جس میں انہوں نے اس فیصلے کو افسوسناک بتاتے ہوئے کہا کہ مسلم خواتین گزشتہ 14 سو برسوں سے حجاب پہن رہی ہیں اور یہ صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ بیرون ملک میں بھی حجاب پہنتی ہیں۔

حجاب، اللہ کا حکم ہے، عدالت کا فیصلہ افسوسناک
مفتی مکرم نے مزید کہا کہ قرآن کے ذریعے اللہ نے صاف طور پر حجاب پہننے کا حکم دیا ہے اس لیے یہ کہنا درست نہیں کہ اسلام میں حجاب ضروری نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرناٹک ہائی کورٹ کے جج کو کیا معلوم کہ اسلام میں کیا کہا گیا ہے قرآن میں کیا لکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا قرآن میں لکھا ہوا سب کچھ مسلمانوں کے لیے لازمی اور ضروری ہے قرآن میں آنے کا مطلب ہی ہے کہ وہ اسلام کا اہم جز ہے۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیث میں واضح طور پر حجاب پر بیان کیا ہے اور ہمارے نبی کی ازواج مطہرات بھی ہمیشہ پردہ کرتی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.