ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا ہے کہ عمر خالد کو قانون کے مطابق مناسب سکیورٹی فراہم کرنے کا انتظام کریں ۔
دراصل سابق جواہر لعل نہرو (جے این یو) رہنما عمر خالد نے ایک عرضی دائر کرکے جیل میں مناسب سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔جس سے اسے کوئی نقصان نہ پہنچا سکے۔
کورٹ نے کہا کہ عمر خالد عدالتی تحویل میں ہے۔اس لیے جیل قوانین کے مطابق ان کی حفاظت کی جانی چاہیے۔
کورٹ نے تہاڑ جیل انتطامیہ کو حکم دیا ہے کہ بلا امتیاز عمر خالد کو مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے۔
عمر خالد کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، عمر خالد کو دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے یکم اکتوبر کو ایک دوسرے معاملے میں گرفتار کیا تھا اور تین دنوں کی پولیس ریمانڈ حاصل کی تھی، یو اے پی اے کے معاملے میں خالد کو 22 اکتوبر تک عدالتی تحویل میں بھیجا گیا ہے۔